Updated: May 24, 2025, 5:10 PM IST
| Mumbai
’’ ہیراپھیری ۳‘‘کے تنازع کے دوران پریش راول نے پروڈکشن ہاؤس کو ۱۱؍ لاکھ روپے لوٹادیئے ہیں۔ پریش راول کےفلم سے اچانک نکل جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ انہیں فلم کیلئے ۱۵؍ کروڑ روپے کی مجموعی فیس ادا کی جانے والی تھی۔ تاہم، انہیں صرف ۱۱؍ لاکھ روپے ادا کئے گئے تھےاور بقیہ رقم فلم کی ریلیز کے بعد ادا کی جانے والی تھی۔
پریش راول۔ تصویر: آئی این این
پریش راول کی فلم ’’ ہیراپھیری ۳‘‘ ان کے فلم سے نکلنے کے بعد سے تنازع میں ہے۔ پریش راول کے فلم سے نکلنے کے فیصلے کے بعد ان پر ’’غیر پیشہ وارانہ حرکت‘‘ کا الزام عائد کیا گیا اور اب اکشے کمار نے ان کے خلاف ۲۵؍ کروڑ روپے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پریش راول نے فلم سے نکلنے کی حقیقی وجہ بیان کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پریش راول کے فلم سے نکلنے کی وجہ فلم کے ۱۵؍کروڑ روپے کی شق سے وابستہ ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’پریش راول نے ۱۱؍ لاکھ روپے کی رقم لوٹا دی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’ایوینجرز: ڈومس ڈے‘‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل، ۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی
بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’پریش راول نے ۱۵؍ فیصد بیاض کے ساتھ ۱۱؍ لاکھ روپے لوٹا دیئے ہیں اور فرنچائز سے نکلنے کیلئے مزید رقم بھی ادا کی ہے۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’پریش راول کو کانٹریکٹ پر دستخط کرنے کیلئے ۱۱؍لاکھ روپے ادا کئے گئے تھے۔ فلم کیلئے ان کی مجموعی فیس ۱۵؍ کروڑ روپے تھی۔ ٹرم شیٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ’’پریش راول کو فلم ریلیز ہونے کے بعد بقیہ رقم ۸۹ء ۱۴؍ کروڑ روپے ادا کی جانے والی تھی۔ سینئر اداکار کو کلوز کو مخفی رکھنے کیلئے کہا گیا تھا۔ فلم کی اصلی شوٹنگ کی شروعات اگلے سال ہونے والی تھی جس کامطلب یہ ہے کہ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ ۲۰۲۶ء یا ۲۰۲۷ءکے بعد ہی ریلیز ہوتی۔ مختصر یہ کہ پریش راول کو اپنی مکمل فیس کیلئے تقریباً ۲؍ سال انتظار کرنا پڑتا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: نی کیپ پر دہشت گردی کے الزامات کےاگلے دن کنسرٹ کے ٹکٹ ۹۰؍ سیکنڈ میں فروخت
پریش راول کی ٹیم نے مکمل تنازع کے بارے میں بھی بیانات جاری کئے تھے اور گزشتہ دنوں میں کہی گئی ان کی تمام باتوں کی تردید کی تھی۔‘‘ پریش راول کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’چار دہائیوں کے منفرد کام کے بعد پریش راول جیسے کسی شخص کو ’’غیر پیشہ وارانہ‘‘ کہنا ’’ناانصافی‘‘ ہے۔ فلم کی شوٹنگ کی شروعات بھی نہیں ہوئی تھی۔ صرف پرومو شوٹ کیا گیا تھا بلکہ پوری فلم کی شوٹنگ باقی تھی۔ فلم کا حقیقی شوٹ کرنے کا منصوبہ اگلے سال بنایا جارہا تھا۔

اسی لئے کہ یہ خیال کہ پریش راول فلم سے بھاگ گئے ہیں بدترین تصور ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ’’بھوت بنگلہ‘‘ کے سیٹ پر پریش راول، سنیل شیٹی اور اکشے کمار نے ’’ہیراپھیری ۳‘‘ کا اشارہ دیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۶ءمیں ہونے والی تھی۔