Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’’اسٹرینجر تھنگس‘‘ سیزن ۵، تین قسطوں میں ریلیز ہوگی

Updated: May 24, 2025, 6:05 PM IST | Mumbai

سپر ہیرو ہائپ کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کے مشہور شو ’’اسٹرینجر تھنگس‘‘ کا سیزن ۵، تین قسطوں میں ریلیز ہوگا۔ سیزن ۵؍ کا پہلا حصہ اکتوبر ۲۰۲۵ء میں نشر کیا جائے گا، دوسرا حصہ نومبر میں ریلیز کیا جائے گا اور حتمی ایپی سوڈز ۲۰۲۶ء کے اواخر میں ریلیز کئے جاسکتے ہیں۔ نیٹ فلکس نے اب تک ان تاریخوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ نیٹ فلکس اپنی مشہور سیریز ’’اسٹرینجر تھنگس‘‘ کے سیزن ۵؍ کو ریلیز کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا۔ یاد رہےکہ یہ سیریز کا سب سے متوقع اور آخری سیزن ہے۔ نیٹ فلکس نے اب تک سیریز میں کسی قسم کی تاخیر کا اعلان نہیں کیا ہے وہیں مداح سیریز کے آخری سیزن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ہیراپھیری ۳‘‘ تنازع: پریش راول نے ۱۱؍ لاکھ روپے لوٹا دیئے

سپر ہیرو ہائپ کی رپورٹ کے مطابق ’’ اسٹرینجر تھنگس‘‘ کا سیزن ۵، تین قسطوں میں ریلیز ہوگا۔ سیزن ۵؍ کا پہلاحصہ اکتوبر ۲۰۲۵ء میں نشر کیا جائے گا، دوسرا حصہ نومبر میں ریلیز کیا جائے گا اور حتمی ایپی سوڈز ۲۰۲۶ء کے اواخر میں ریلیز کئے جاسکتے ہیں۔ نیٹ فلکس نے اب تک ان تاریخوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مایا ہوک، جو سیریز میں روبن کا کردار نبھائیں گی، نے اگلے سیزن کو ’’بنیادی طور پر آٹھ فلمیں‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیزن ۵؍ کا ہر ایپی سوڈ کافی طویل ہوسکتا ہے۔ نیویارک میں منعقد ایک تقریب میں ان قیاس آرائیوں کو تقویت حاصل ہوئی جہاں فلم کی کاسٹ گیتن ماتارازو، کیلب مک‌لافلین اور نوآ اشنپ نے سیزن ۵؍ کی بی ہائنڈ دی سینس (بی ٹی ایس) تصاویر جاری کی تھیں۔ تاہم، نیٹ فلکس نے اب تک سیریز کے سیزن ۵؍ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK