جنوبی افریقہ، موزمبیق اور زمبابوے میں موسلادھار بارش اور سیلاب کےنتیجے میں ۱۰۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہوگئےہیں۔
EPAPER
Updated: January 18, 2026, 10:13 AM IST
جنوبی افریقہ، موزمبیق اور زمبابوے میں موسلادھار بارش اور سیلاب کےنتیجے میں ۱۰۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہوگئےہیں۔
جنوبی افریقہ، موزمبیق اور زمبابوے میں موسلادھار بارش اور سیلاب کےنتیجے میں ۱۰۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے متعدد علاقوں میں مزید شدید موسمی حالات متوقع ہیں۔ جنوبی افریقہ کے شمالی دو صوبوں میں گزشتہ ماہ سے جاری شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم ۱۹؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ موزمبیق میں آفات کے انتظام اور خطرے میں کمی کے ادارے کے مطابق گزشتہ سال کے آخرسے جاری شدید بارش کے دوران ۱۰۳؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاکتوں کی وجوہات میں بجلی گرنا، سیلاب میں ڈوبنا، بنیادی ڈھانچے کا نقصان اور ہیضہ شامل ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق وسطی اور جنوبی علاقوں میں سب سے شدید سیلاب آیا، جس سے۲؍ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، ہزاروں مکانات تباہ ہوئے اور لاکھوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
زمبابوے میں سال کے آغاز سے جاری شدیدبارش میں ۷۰؍افراد ہلاک اور ایک ہزار سےزائد گھر منہدم ہو چکےہیں۔ اسکول، سڑکیں اور پل بھی سیلاب کی زد میں آئے ہیں۔ مڈغاسکر میں نومبر کے آخر سے جاری سیلاب میں ۱۱؍افراد ہلاک ہوئے۔ ملاوی اور زمبیا میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب سے منفی اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔
امریکہ کے فیمین ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق کم از کم ۷؍جنوبی افریقی ممالک میں سیلاب کی اطلاع دی گئی یا متوقع ہے، جس کی بنیادی وجہ لا نینا موسمیاتی مظہر ہے جو جنوب مشرقی افریقہ میں شدید بارشیں لا سکتا ہے۔