سیلاب سے متعدد مکانات اور املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے، تیز ریلے میں درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں ،تودے گرنے سےجموں سری نگر قومی شاہراہ بھی متاثر۔
EPAPER
Updated: July 20, 2026, 10:38 AM IST | Jammu
سیلاب سے متعدد مکانات اور املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے، تیز ریلے میں درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں ،تودے گرنے سےجموں سری نگر قومی شاہراہ بھی متاثر۔
جموں کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب میں کم از کم۱۶؍ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔ سیلاب سے متعدد مکانات اور املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ شدید بارش، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راجوری اور پونچھ اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ پونچھ سے بڑی تعداد میں اموات کی خبر ہےپونچھ سے بڑی تعداد میں اموات کی خبر ہے جہاں۱۶؍ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک اعلیٰ پولیس اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ۱۶؍ افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ہلاک شدگان میں ایک ہی خاندان کے ۶؍ افراد شامل ہیں جو پونچھ کے سرنکوٹ میں ایک مکان منہدم ہونے کی وجہ سے ملبے تلے دب گئے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ۱۹۹۲ء کے بعد سرنکوٹ میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔
یہ بھی پڑھئے: جنتر منتر پر عوام کا سیلاب، آج مارچ، دہلی پولیس کے تیور سخت
ذرائع کے مطابق کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور ان کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔ راجوری ضلع میں اچانک سیلاب کی زد میں آ کر ایک خاتون کی موت کی اطلاع ہے ۔ صبح سویرے ہونے والی شدید بارش کے باعث راجوری کے مختلف علاقوں میں اچانک سیلاب آ گیا جس سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔ حکام کے مطابق ایک خاتون کی موت ہو چکی ہے جبکہ چار افراد لاپتہ ہیں۔ تیز ریلے میں درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں یا مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ متعدد رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔خراب موسم اور مزید بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر شری ماتا ویشنو دیوی اور شری شیو کھوڑی کی یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ شدید بارش کے سبب اسٹرٹیجک لحاظ سے اہم مانی جانے والی جموں- سری نگر قومی شاہراہ (این ایچ۴۴) بھی متاثر ہوئی ہے ۔ہائی وے پرکئی مقامات پر مٹی اور پتھروں کے تودے گرنے کے بعد نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی نے ضلع ادھم پور میں شاہراہ کی صفائی کا کام فوری طور پر شروع کر دیا ہے۔