Inquilab Logo

شعبۂ اردو سے وابستہ ایڈمنسٹریٹیوآفیسرکی الوداعی تقریب کا پہلی مرتبہ بی ایم سی ہیڈآفس میں انعقاد

Updated: February 28, 2024, 12:33 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

بی ایم سی محکمہ تعلیم کےشعبہ اُردو سے وابستہ ایڈمنسٹریٹیو آفیسر شیخ اشفاق احمد عبدالکریم کی سبکدوشی پر پہلی مرتبہ بی ایم سی ہیڈآفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Deputy Municipal Commissioner Chanda Jadhav presented a bouquet to Sheikh Ashfaq Ahmed. Photo: INN
شیخ اشفاق احمد کو ڈپٹی میونسپل کمشنر چندا جادھو گلدستہ پیش کرتی ہوئیں۔ تصویر : آئی این این

بی ایم سی محکمہ تعلیم کےشعبہ اُردو سے وابستہ ایڈمنسٹریٹیو آفیسر شیخ اشفاق احمد عبدالکریم کی سبکدوشی پر پہلی مرتبہ بی ایم سی ہیڈآفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر ڈپٹی میونسپل کمشنر چندا جادھواور ایجوکیشن آفیسر راجوتڑوی کے علاوہ دیگر اعلیٰ ایجوکیشن آفیسران موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ اشفاق احمد کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور شعبہ درس وتدریس سے وابستہ سیکڑوں افرادنے شرکت کرکے شیخ اشفاق احمد سے اپنی دلی وابستگی کا ثبوت پیش کیا۔ 
 ڈپٹی میونسپل کمشنر چندا جادھونے شیخ اشفاق احمد سے اپنے مراسم کے تعلق سےبتایاکہ ’’کووڈ  کے دوران پہلی مرتبہ شیخ اشفاق احمد سےمیری بات چیت ہوئی تھی۔ اس وقت بیشتر افسران متعدد قسم کے عذر پیش کرکے ڈیوٹی کرنے سے بچنے کی کوشش کررہےتھے۔ ایسے میں اشفاق احمد سے جب میں نے فون پر رابطہ کرکے انہیں ایک کووڈ سینٹر کی ڈیوٹی دی اور کہاکہ کل سے آپ کو سینٹر کی ذمہ داری سنبھالنی ہے تو انہوں نے خندہ پیشانی سے ذمہ داری قبول کی۔ وہ کلیان سے جنوبی ممبئی کے کووِڈ سینٹر آکر ڈیوٹی کرتے تھے۔ ان کی اس فرض شناسی کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ وہ ایک اچھے آفیسر ہونےکےساتھ اچھے انسان بھی ہیں۔ اس کاثبوت انہوں نے تعلیمی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے سماجی تقاضوں کوپورا کرکے پیش کیاہے۔ ‘‘
 انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’ اشفاق احمد نے اپنی ۳۰؍سالہ سروس کے دوران تعلیمی کاموں کے ساتھ غیر تعلیمی سرگرمیاں مثلاً مردم شماری، مراٹھا سروے اور الیکشن وغیرہ کےکاموں کی ذمہ داریوں کوبھی بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیاہے۔ وہ اپناکام بڑی شفافیت سے کرتے ہیں۔ اشفاق احمدنے الوداعی تقریب کے شرکاء بالخصوص ڈی ایم سی، ایجوکیشن آفیسراور خیرخواہوں کاشکریہ اداکیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK