Inquilab Logo Happiest Places to Work

غیر ملکی زرِ مبادلہ انتظام قواعد، ۲۰۲۶ء کا نوٹیفکیشن جاری: وزارتِ خزانہ

Updated: June 05, 2026, 5:02 PM IST | New Delhi

وزارتِ خزانہ نے ہندوستان سے باہر رہنے والے افراد (پی آر او آئی) اور غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) کے لیے سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور مستحکم طویل مدتی غیر ملکی سرمایہ کے بہاؤ کو فروغ دینے کے مقصد سے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

Finance Ministry.Photo:INN
وزارتِ خزانہ ۔ تصویر:آئی این این

وزارتِ خزانہ نے ہندوستان سے باہر رہنے والے افراد (پی آر او آئی) اور غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) کے لیے سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور مستحکم طویل مدتی غیر ملکی سرمایہ کے بہاؤ کو فروغ دینے کے مقصد سے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ 
وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ ۲۷۔۲۰۲۶ءمیں اعلان کیا تھا کہ ہندوستان سے باہر رہنے والے افراد (پی آر او آئی) کو پورٹ فولیو سرمایہ کاری اسکیم کے تحت ہندوستانی اسٹاک ایکسچینج میں فہرست شدہ کمپنیوں کے حصص اور سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے گی، جو اب تک صرف این آر آئی اور او سی آئی  کے لیے دستیاب تھی۔بجٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس اسکیم کے تحت کسی بھی کمپنی میں ایک فرد پی آر او آئی کی سرمایہ کاری کی حد ۵؍ فیصد سے بڑھا کر۱۰؍ فیصد کر دی جائے گی جبکہ تمام انفرادی پی آر او آئی سرمایہ کاروں کے لیے مجموعی سرمایہ کاری کی حد موجودہ ۱۰؍ فیصد سے بڑھا کر ۲۴؍ فیصد کر دی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:راج کپور نے اپنی فلموں کے ذریعہ بالی ووڈ پر راج کیا

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان بجٹ تجاویز پر عمل درآمد کے لیے محکمۂ اقتصادی امور (ڈی ای اے) نے غیر ملکی زرِ مبادلہ انتظام (غیر قرض جاتی آلات) (تیسری ترمیم) قواعد،۲۰۲۶ء کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے ذریعے این آر آئی اور او سی آئی سرمایہ کاروں کے لیے پہلے سے موجود آن بورڈنگ نظاموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کے زیادہ مؤثر حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔ 
سرکاری سیکیورٹیز میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) کی شرکت بڑھانے کے لیے حکومت نے مکمل طور پر قابلِ رسائی راستہ (ایف اے آر) کے تحت شامل سیکیورٹیز کی فہرست میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں ۱۵، ۳۰؍ اور۴۰؍سالہ مدت والی نئی سرکاری سیکیورٹیز کے اجرا کے ساتھ ساتھ ایف اے آر کے لیے اہل خودمختار گرین بونڈز بھی شامل کیے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:فیفا کا یوٹرن: شائقین پر ’’ری یوز ایبل واٹر بوٹل‘‘ لانے پر پابندی

جنرل روٹ کے تحت ایف پی آئی سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومت نے سرکاری سیکیورٹیز میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں پر عائد تین پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں قلیل مدتی سرمایہ کاری کی حد، ارتکاز کی حد اور ہر سیکیورٹی کے لحاظ سے سرمایہ کاری کی حد شامل ہیں۔ تاہم، مرکزی حکومت کی سیکیورٹیز کے بقایا اسٹاک میں ۶؍ فیصد اور ریاستی حکومت کی سیکیورٹیز (ایس جی ایس) میں ۲؍ فیصد کی مجموعی مقداری سرمایہ کاری کی حد برقرار رکھی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK