Inquilab Logo

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سڑک حادثہ میں بال بال بچیں، کار کا اگلا حصہ بری طرح ٹوٹ گیا

Updated: January 12, 2024, 9:38 AM IST | Agency | Srinagar

ریاست جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سڑک حادثہ کا شکار ہو گئی ہیں۔ غنیمت یہ رہی کہ اس حادثہ میں ان کی کار کو تو بری طرح نقصان پہنچا ہے لیکن خوش قسمتی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں پہنچی ہے۔

The condition of the car involved in the accident can be seen. Photo: PTI
حادثے کا شکار ہونے والی کار کی حالت دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ریاست جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سڑک حادثہ کا شکار ہو گئی ہیں۔ غنیمت یہ رہی کہ اس حادثہ میں ان کی کار کو تو بری طرح نقصان پہنچا ہے لیکن خوش قسمتی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں پہنچی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں واقع سنگم بج بیہڑا کے پاس جمعرات کو محبوبہ مفتی کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس حادثہ میں ڈرائیور معمولی طور پر زخمی ہوا ہے، لیکن ان کی اسکارپیو کو شدید نقصان پہنچا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور معاملے کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ 
 بتایا جا رہا ہے کہ اسکارپیو کا اگلا حصہ بری طرح ٹوٹ گیا ہے۔ محبوبہ مفتی اسکارپیو میں سوار ہو کر سری نگر سے اننت ناگ ضلع کے لئے روانہ ہوئی تھیں، اسی دوران اننت ناگ کے سنگم بجبیہڑا کے پاس ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ وہ خان بل جا رہی تھیں جہاں آتشزدگی واقعہ میں متاثرہ کچھ لوگوں سے وہ ملاقات کرنے والی تھیں۔بہرحال، اسکارپیو کے حادثہ کا شکار ہونے کے بعد بھی انہوں نے اپنا سفر ملتوی نہیں کیا، بلکہ ایک دیگر گاڑی میں سوار ہو کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئیں۔ جب اس حادثہ کی خبر مقامی پولیس کو ملی تو افسران جائے حادثہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کر دی۔ یہ حادثہ کیسے پیش آیا فی الحال اس کی جانچ کی جارہی ہے لیکن اس تعلق سے جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کتنا خطرناک تھا اور گاڑی کو کس قدر نقصان پہنچا ہے لیکن خوش قسمتی سے محبوبہ مفتی محفوظ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK