نصیر آباد پولیس اسٹیشن نے تین مشتبہ افراد کے خلاف کیس درج کیا ، ملزم کے قبضے سے تیز دھار ہتھیار بھی ضبط۔
EPAPER
Updated: March 22, 2025, 10:51 AM IST | Shaejeel Qureshi | Jalgaon
نصیر آباد پولیس اسٹیشن نے تین مشتبہ افراد کے خلاف کیس درج کیا ، ملزم کے قبضے سے تیز دھار ہتھیار بھی ضبط۔
جلگائو تعلقے کے بھادلی قصبے کے پاس سابق نائب سرپنچ کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واردات کے باعث جلگاؤں و اطراف میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ حاصل کردہ تفصیلات کےمطابق کانسواڑہ قصبے میں ایک ۳۵؍سال کے شخص کو تین افراد نے مل کر بے رحمی سے قتل کردیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق قتل کی یہ واردت بروز جمعہ کی صبح ۸ تا سوا ۸ بجے کے درمیان کانسواڑہ قصبہ میں پیش آئی۔ مزید تفصیلات کے مطابق قصبہ بھادلی کے رہائشی اور سابق ڈپٹی سرپنج یوراج سوپنا کولی (۳۵؍سال)کی بروز جمعرات کی شب گاؤں کے ہی رہنے والے ایک شخص سے معمولی حجت و تکرار ہوئی جس کے بعد جمعہ کی صبح اس شخص کے دونوں بیٹوں اور اس نے نا معلوم شخص نے مل کر تیز دھار چاقو ، چاپڑ اور ڈنڈے سے حملہ کیا ،عینی شاہدین نے بیچ بچاو کرنے کیلئے پہنچے تب تک نامعلوم تینوں افراد نے کولی کو لہو لہان آدھ مرا چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔دیہاتیوں نے کولی کو فوراً جلگائوں سول اسپتال پہنچایا لیکن یوراج کولی کی جان جاچکی تھیں۔ قتل کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی سرپنچ کے اہل خانہ سول اسپتال پہنچے اور یہاں پر انہوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے خاطیوں کی جلد از جلد گرفتاری و سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔