جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کا ۷۹؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ گردے کے مسائل کے سبب گزشتہ ایک ماہ سے دہلی کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں زیر علاج تھے۔
EPAPER
Updated: August 05, 2025, 4:07 PM IST | Jammu And Kashmir
جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کا ۷۹؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ گردے کے مسائل کے سبب گزشتہ ایک ماہ سے دہلی کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں زیر علاج تھے۔
جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کا طویل علالت کے بعد ۷۹؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے دہلی کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں آخری سانس لی ہے۔ ایکس پوسٹ کے مطابق ستیہ پال ملک کو ۹؍جولائی کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ ستیہ پال ملک کےآفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ان کی صحت کے متعلق ٹویٹس کئے جاتے رہتے تھے تا کہ ان کی صحت کے متعلق کوئی غلط معلومات نہ پھیلے۔
یہ بھی پڑھئے: ۲؍ ہزار ۴۰۰؍ اسرائیلی فنکاروں اورآرکیٹیکٹس کا غزہ میں مظالم کے خاتمے کا مطالبہ
انہوں نے جون میں اپنے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں گردے کے مسائل کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ کیلئے اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ۵۰؍ سال سے زائد عرصے تک جموں کشمیر کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بھی رکن تھے۔ جون میں شیئر کردہ پوسٹس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ وہ کسانوں کے احتجاج اور خاتون پہلوانوں کی تحریک میں بھی شامل تھے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ انہیں حراست میں لئے جانےکی دھمکی دی گئی ہے۔ پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’میں حکومت اور ایجنسیوں کو یہ بتاناچاہتا ہوں کہ میں کسانی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔ میں نہ ہی خوفزدہ ہوں گا اور نہ ہی پیچھے ہٹوں گا۔‘‘