• Mon, 08 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹاپ۵۰؍عالمی ستاروں کی آمد، احمد آباد میں ٹینس کا بڑا میلہ سجنے کو تیار

Updated: December 08, 2025, 9:08 PM IST | Ahmedabad

ٹینس پریمیر لیگ ( ٹی پی ایل) کا ساتواں سیزن ۹؍ سے ۱۴؍ دسمبر ۲۰۲۵ءتک گجرات یونیورسٹی ٹینس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں آٹھ ٹیمیں خطاب کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

Tennis Player.Photo:INN
ٹینس کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

  منتظر ٹینس پریمیر لیگ ( ٹی پی ایل) کا ساتواں سیزن ۹؍ سے ۱۴؍ دسمبر ۲۰۲۵ءتک گجرات یونیورسٹی ٹینس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں آٹھ ٹیمیں خطاب کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ ہر ٹیم۹؍ سے۱۳؍ دسمبر کے دوران پانچ لیگ میچ کھیلے گی، جبکہ ٹاپ چار ٹیمیں ۱۴؍دسمبر کو ہونے والے سیمی فائنل اور فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ ٹی پی ایل کے منفرد فارمیٹ کے مطابق ہر میچ میں چار راؤنڈ ہوں گے۔احمد آباد اس بار صرف میزبان نہیں، بلکہ عالمی ٹینس کا ایک بڑا مرکز بننے جا رہا ہے، جہاں ٹی پی ایل کے ساتویں سیزن میں پہلی بار عالمی ٹاپ ۵۰؍ رینکنگ کے کئی کھلاڑی ایک ہی کورٹ پر ایک دوسرے کے خلاف اتریں گے۔
دو بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روہن بوپنا اور دنیا بھر سے آئے ٹینس اسٹارز کے سبب ٹی پی ایل  آئی پی ایل طرز کے فارمیٹ کے ساتھ  ہندوستان  میں ٹینس کی نئی مارکیٹ بنا رہا ہے، جو مقامی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی تجربے کے ساتھ جوڑ رہا ہے۔ٹی پی ایل کے منفرد ۱۰۰؍ پوائنٹس والے فارمیٹ نے لیگ کو غیر معمولی ڈرامائی اور سنسنی خیز بنا دیا ہے، جہاں ایک ہی راؤنڈ میں ۲۵؍ پوائنٹس میچ کی سمت بدل سکتے ہیں۔ یہی فارمیٹ ٹی پی ایل کو باقی دنیا کی لیگز سے منفرد بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ملک میں ۶؍ بڑی ایئرلائنز کے لیے جگہ، حکومت چاہتی ہے نئی کمپنیاں آئیں: نائیڈو

اس بار مقابلہ پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔اسٹرائیکرز کے لیے پیڈرو مارٹینیز کا فارم اور وشنو وردھن کا تجربہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، مگر دوسری ٹیموں میں ورلڈ رینک۲۶، ۴۲؍  اور سابق ورلڈ نمبر ۲۳؍ جیسے کھلاڑی چیلنج کو کئی گنا بڑھا رہے ہیں۔ سہاجا یملپلی، شری ولی بھامدی دپتی، رتویک بولی پَلّی اور نکی پوناچا جیسے ابھرتے  ہندوستانی کھلاڑی عالمی رینکڈ اسٹارز کے ساتھ کھیل کر نہ صرف بڑا تجربہ حاصل کریں گے، بلکہ ملک کے لیے مستقبل کا ٹیلنٹ تیار ہونے کا راستہ بھی کھلے گا۔گجرات یونیورسٹی ٹینس اسٹیڈیم میں ۹؍ سے ۱۴؍ دسمبر کے دوران ہونے والی سرگرمیوں سے شہر میں اسپورٹس ٹورزم بھی بڑھے گا، جبکہ منیجرز، اسپانسرز اور مداحوں کے درمیان بھی نئی سرگرمی دیکھنے کو ملے گی۔
 سست اوور ریٹ پر ہندوستانی ٹیم پر جرمانہ
 رائے پور میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سست اوور ریٹ رکھنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  ہندوستانی ٹیم پر میچ فیس کا ۱۰؍ فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ابوظہبی گراں پری:برطانیہ کے لینڈو نورس نے فارمولا ون کا خطاب جیت لیا

آئی سی سی ایمریٹس ایلیٹ پینل کے میچ ریفری رِچی رچرڈسن نے یہ کارروائی اس وقت کی جب کپتان کے ایل راہُل کی ٹیم مقررہ وقت اور اضافی مہلت کے باوجود دو اوور کم کر پائی۔آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کی شق  ۲۲ء۲؍کے مطابق، اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں اوور مکمل کرنے میں ناکام رہے تو ہر کم اوور پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ اسی کے تحت ہندوستانی ٹیم کو یہ سزا دی گئی۔کپتان راہُل نے جرم قبول کر لیا اور تجویز کردہ سزا مان لی، لہٰذا کسی باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔یہ الزام آن فیلڈ امپائرز روڈ ٹکر اور روہن پنت، تیسرے امپائر سیم نوگجسکی اور چوتھے امپائر جے رمن مدن گوپال نے لگایا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK