• Mon, 08 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا محمد صلاح سعودی پرو لیگ میں رونالڈو سے آگے نکل جائیں گے؟

Updated: December 08, 2025, 9:59 PM IST | Riyadh

سعودی پرو لیگ مبینہ طور پر فٹبالرمحمد صلاح کو اپنی لیگ میں لانے کے لیے۲۰۰؍ ملین ڈالر مالیت کا غیر معمولی پیکیج تیار کرنے میں مصروف عمل ہے، جو مصری اسٹار کو فٹبال کی تاریخ کا مہنگا ترین اسٹار بنادے گا۔

Ronaldo And Salah.Photo:INN
صلاح اور رونالڈو۔ تصویر:آئی این این

سعودی پرو لیگ مبینہ طور پر فٹبالرمحمد صلاح کو اپنی لیگ میں لانے کے لیے۲۰۰؍ ملین ڈالر مالیت کا غیر معمولی پیکیج تیار کرنے میں مصروف عمل ہے، جو مصری اسٹار کو فٹبال کی تاریخ کا مہنگا ترین اسٹار بنادے گا۔  سعودی پرو لیگ کی جانب سے یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صلاح کے حالیہ غصے اور مسلسل تیسرے میچ میں بیک پر بیٹھائے جانے کے بعد مصری فٹبالر اور لیورپول کے درمیان معاملات کشیدہ ہورہے ہیں۔ اس پیشکش میں سالانہ ۱۵۰؍ ملین پاؤنڈ تنخواہ، سعودی ٹورازم ایمبیسیڈر کا سرکاری کردار، مستقبل میں کسی کلب میں جزوی ملکیت اورعرب خطے میں محمد صلاح کی فٹبال سرمایہ کاری کے لیے مکمل تعاون شامل ہے۔
انہیں کرسٹیانو رونالڈو یا نیمار کے قریب، یا ممکنہ طور پر ان سے بھی زیادہ سالانہ۱۰۰؍ ملین ڈالرس (یا اس سے زیادہ) تک کی رقم کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔یہ پیشکش نہ صرف ان کی فٹ بولنگ کی تنخواہ پر مشتمل ہوگی، بلکہ اس میں کمرشیل ڈیلز  اور سفیرانہ کرداروں کی آمدنی بھی شامل ہوگی۔اگر وہ سعودی لیگ میں آتے ہیں تو انہیں یقینی طور پر دنیا کے ٹاپ۳؍ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں شامل کیا جائے گا اور ان کا معاوضہ رونالڈو سے زیادہ یا اس کے بہت قریب ہوگا۔رونالڈو عالمی آئیکن ہیں، لیکن محمد صلاح براہ راست عرب اور افریقی مسلم دنیا کا سب سے بڑا فٹ بال آئیکن ہیں۔
 سعودی عرب کی فٹبال مارکیٹ کے لیے، صلاح کی شمولیت جذباتی اور تجارتی طور پر رونالڈو یا نیمار سے بھی زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ محمد صلاح فی الحال لیورپول ایف سی سے وابستہ ہیں، اور لیورپول کلب نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ صلاح فروخت کے لیے نہیں ہیں اور وہ ٹیم کے ایک کلیدی رکن ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ٹاپ۵۰؍عالمی ستاروں کی آمد، احمد آباد میں ٹینس کا بڑا میلہ سجنے کو تیار

ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا اپنے نام کیلئے پرعزم
ایشیز سیریز کا پرتھ اور برسبین ٹیسٹ اپنے نام کرنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کی نظریں اب ۱۷؍ دسمبر سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی جانب گامزن ہوگئیں ہیں اور سیریز میں ۰۔۳؍گول  کی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی ٹیم میں واپسی یقینی قرار دی جارہی ہے جبکہ اوپنر عثمان خواجہ اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی فٹنیس پر بھی گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھے:مہاجرین کو امریکہ چھوڑنے کے جے ڈی وینس کے تبصرے پر انٹرنیٹ صارفین برہم

ان کھلاڑیوں کے علاوہ تجربہ کار اسپنر ناتھن لاین  کی شمولیت کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں جنہیں برسبین کی ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے ڈراپ کیا گیا تھا۔  آسٹریلیائی بیٹر مارنس لبوشین کے مطابق سلیکٹرز ایڈیلیٹ کی کنڈیشنز کے مطابق بہترین کمبی نیشن تشکیل دینے کے خواہشمند ہیں ، سلیکٹرز ہر میچ کو صورتحال کے مطابق دیکھتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ ٹیم کو جیت کے لیے کیا درکار ہے لہٰذا ایڈیلیٹ کی کنڈیشنز کے مطابق ہی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔  مارنس لبوشین نے کہا کہ میں کنڈیشنز کو پڑھ کر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں اور ہر میچ میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنے پر فوکس کرتا ہوں، بیٹنگ کے آغاز میں بولرز پر دباؤ ڈالنا میرے لیے فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK