Inquilab Logo

سابق رکن اسمبلی کے پی اے نے بیوی کے ساتھ خودکشی کر لی

Updated: August 05, 2023, 8:50 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

انتہائی قدم اٹھانےسے قبل ویڈیو ریکارڈ کرکے خودکشی کیلئے مجبور کرنے والوں کے نام بتائے

Nand Kumar Nanavare and his wife recording a video before committing suicide
نند کمار نناورے اور ان کی بیوی خودکشی سے قبل ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے

آنجہانی رکن اسمبلی جوتی کلانی کے سابق پرسنل اسسٹنٹ نند کمارنناورے اور ان کی بیوی کی خودکشی کا معاملہ گرم ہوتا جا رہا ہے ۔اس کے باوجود ملزمین کے ذریعہ دن دہاڑے ثبوت مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عیاں رہے کہ نناورے جوڑے نے خودکشی کرنے سے قبل ایک ویڈیو بنایا تھا اور اپنی خودکشی کے ذمہ داروں کے نام بتائیے تھے نیز پولیس سے درخواست کی تھی کہ  ان کے  بچوں کو گاؤں میں دادا دادی کے پاس بھیج دیا جائے۔
 سابق رکن اسمبلی جوتی کلانی کے پرسنل اسسٹنٹ نند کمار نناورے اور ان کی بیوی نے منگل کو اپنی بالکنی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔خودکشی کرنے سے قبل نند کمار اور ان کی بیوی نے ایک ویڈیو ریکارڈ کیا تھا جس میں انہوں نے خودکشی کیلئے مجبور کرنے والوں کے نام بتائے اور یہ بھی کہا کہ وہ انتہائی قدم کیوں اٹھا رہے ہیں اس سے  متعلق چند ثبوت گھر میں رکھے ہیں۔لہٰذا نند کمار کے گھر کے باہر پولیس بندوست تعینات کردیا گیا تھا۔ تاہم پولیس اہلکاروں کی عدم توجہی اور غفلت کا فائدہ اٹھاکر ۲؍ نامعلوم افراد نے نندکمار کے گھر کا تالا توڑنے کی کوشش کی مگر بیدار پڑوسیوں کی مداخلت سے  دونوں جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔
 اس معاملے میں وٹھل واڑی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK