Updated: September 13, 2026, 4:04 PM IST
| New York
ایلینا ریباکینا نے دو بار کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا کو۴۔۶، ۷۔۵، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر پہلی بار یو ایس اوپن کا خطاب جیت لیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں ۲۔۵؍ کی برتری کے دوران چیمپئن شپ پوائنٹ پر ڈبل فالٹ کے باوجود ریباکینا نے اگلے ہی پوائنٹ پر ایس لگا کر میچ اپنے نام کرلیا۔
ایلینا ریباکینا۔ تصویر:ایکس
ایلینا ریباکینا نے دو بار کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا کو۴۔۶، ۷۔۵، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر پہلی بار یو ایس اوپن کا خطاب جیت لیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں ۲۔۵؍ کی برتری کے دوران چیمپئن شپ پوائنٹ پر ڈبل فالٹ کے باوجود ریباکینا نے اگلے ہی پوائنٹ پر ایس لگا کر میچ اپنے نام کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ وہ پیر کو عالمی نمبر ایک بھی بن جائیں گی۔
یہ بھی پڑھئے:مالیگاؤں: محکمۂ صحت میں عارضی ملازمت کیلئے امیدواروں کی کثرت
ایک لمحے کے لیے ایسا لگا کہ سبالینکا کے لیے واپسی کا دروازہ کھل گیا ہے، لیکن ریباکینا نے اس غلطی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے خود کو سنبھالا، اپنی مؤثر سروس پر دوبارہ اعتماد کیا اور اگلے ہی پوائنٹ پر ایس لگاتے ہوئے۴۔۶، ۵۔۷، ۲۔۶؍ سے فتح حاصل کرکے پہلی بار یو ایس اوپن کا خطاب اپنے نام کرلیا۔دوسری سیڈ ریباکینا نے پورے مقابلے میں سبالینکا کے جارحانہ کھیل کا سامنا کیا، لیکن خود کو خطرناک اور غیر ضروری طور پر جارحانہ ریلیوں میں الجھنے سے بچائے رکھا۔ انہوں نے پہلے سیٹ میں ابتدائی بریک حاصل کرکے ۴۔۶؍سے سیٹ جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں سبالینکا نے ۵۔۵؍ پر تین بریک پوائنٹس بچانے کے بعد اہم بریک حاصل کی اور ۵۔۷؍ سے سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔فیصلہ کن سیٹ میں ریباکینا نے ایک بار پھر بہترین کھیل پیش کیا۔ انہوں نے ۱۔۲؍ کی برتری کے لیے ابتدائی بریک حاصل کی اور طویل بیس لائن ریلیوں میں صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبالینکا کی غلطیوں کا انتظار کیا۔ ایک اور بریک کے بعد ریباکینا ۲۔۵؍ سے آگے ہوگئیں اور خطاب سے محض ایک قدم دور رہ گئیں۔ اس کے بعد چیمپئن شپ پوائنٹ پر ڈبل فالٹ نے سبالینکا کو۱۵۔۴۰؍ پر امید دلائی، لیکن ریباکینا نے فوراً جواب دیتے ہوئے اگلے پوائنٹ پر ایس لگایا اور مقابلہ ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’کامیابی فوراً نہیں ملتی، کبھی کبھی صبر کے ساتھ انتظار بھی کرنا پڑتا ہے‘‘
یہ ریباکینا کا پہلا یو ایس اوپن خطاب ہے اور اس فتح کے ساتھ وہ پیر کو عالمی نمبر ایک بن جائیں گی۔ اس طرح سبالینکا کی ۹۹؍ ہفتوں سے جاری عالمی نمبر ایک کی حکمرانی بھی ختم ہوجائے گی۔ریباکینا کے لیے یہ کامیابی سبالینکا کے خلاف ایک اور اہم فتح بھی ہے۔ انہوں نے ۲۰۲۶ء آسٹریلین اوپن کے فائنل میں سبالینکا کو شکست دی تھی، جبکہ سبالینکا نے انڈین ویلز کے فائنل اور میامی کے سیمی فائنل میں ریباکینا کو ہرایا تھا۔ ہفتہ کی شب یو ایس اوپن کے خطاب اور عالمی نمبر ایک کی پوزیشن داؤ پر لگی تھی اور اس بار فیصلہ ریباکینا کے حق میں رہا۔ڈبل فالٹ سے ایس تک کا یہ سفر ثابت کرتا ہے کہ چیمپئن شپ کے فیصلہ کن لمحے میں شکست اور فتح کے درمیان کبھی کبھی صرف اتنا فرق ہوتا ہے کہ کھلاڑی خود کو سنبھالے، اپنے اوپر اعتماد رکھے اور اگلے پوائنٹ پر توجہ مرکوز کرے۔