Inquilab Logo

سابق امریکی صدر بارک اوبامہ بھی آفس چھوڑتے ہوئے اپنے ساتھ حساس دستاویزات لے گئے تھے

Updated: August 14, 2022, 10:21 AM IST | Washington

ایف بی آئی کے چھاپوں اور تفتیش کے بعد اپنے پیشرو پر سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا سنگین الزام ، امریکی نیشنل آر کائیو کی تردید ، کہا :اوبامہ کے آفس چھوڑتے وقت تمام حساس دستاویز قبضے میںلے لئے گئے تھے

Trump`s home in Lagos State, Florida. (AP/PTI)
فلوریڈا میں واقع ٹرمپ کا گھرمار اے لاگو اسٹیٹ ۔ ( اے پی / پی ٹی آئی)

: سابق امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے اپنے پیشرو  بارک اوبامہ پر الزام عائد کیا کہ  وہ بھی وہائٹ  ہاؤس چھوڑتے وقت اپنے ساتھ  حساس دستاویزات لئے گئے تھے، حالانکہ امریکی نیشنل آرکائیو نے  اس کی تردید کی ہے ۔ 
  گزشتہ دنوں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ سابق صدر جنوری۲۰۲۱ء میں اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہائٹ ہاؤس سے جاتے ہوئے جوہری ہتھیاروں  سے متعلق معلومات کے علاوہ کچھ حساس نوعیت کے ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ اس کے بعد ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے گئے اور  وہاں سے اہم دستاویز ضبط کئے گئے ۔  اسی پس منظر  میںٹرمپ  نے الزام عائد کیا کہ سابق صدر بارک اوبامہ آفس چھوڑتے ہوئے اپنے ساتھ حساس دستاویزات لے گئے تھے۔ایک بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ سابق صدر اوبامہ اپنے ساتھ۳۳؍ ملین صفحات پر مشتمل کلاسیفائیڈ دستاویز لے گئے تھے، ان میں سے کتنے جوہری ہتھیاروں سے متعلق تھے؟  اس کا جواب یہ ہے کہ `بہت سے۔ ادھرامریکی نیشنل آرکائیو نے سابق امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے  بیان جاری کیا ہے کہ اوبامہ کے آفس چھوڑتے ہی تمام حساس نوعیت کے دستاویز قبضے میں لے لئے گئےتھے۔
  قبل ازیں امریکی محکمہ انصاف نے فلوریڈا میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر کی تلاشی کے دوران۱۱؍ خفیہ دستاویزات قبضے میں لئے جانے کی تفصیل بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر نے جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ سنسنی خیز انکشافات وفاقی مجسٹریٹ جج سے منظور شدہ وارنٹ کی بنیاد پر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے ڈونالڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ کی تلاشی لینے کے۴؍روز بعد جاری کی گئی قانونی دستاویزات میں  کئے گئے۔ 
 محکمہ انصاف نے وارنٹ کیلئے اپنی درخواست میں جج بروس رین ہارٹ کو بتایا کہ ان کے پاس یہ یقین کرنے کی ممکنہ وجہ موجود ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، یہ ایک وفاقی قانون ہے جو قومی دفاعی معلومات کو قبضے میں لینے یا اسے منتقل کرنے سے روکتا ہے۔تلاشی کے دوران ایف بی آئی اہلکاروں نے۳۰؍ سے زائد اشیا ءقبضے میں لے لیں جن میں۲۰؍ سے زائد ڈبے، تصاویر، ہاتھ سے لکھے ہوئے جملے  وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں’فرانس کے صدر‘ کے بارے میں معلومات بھی شامل ہیں۔خفیہ دستاویز کیلئے ’ٹاپ سیکرٹ‘  رازداری کے اعتبار سے سب سے اہم  ہوتاہے جو امریکہ کی قومی سلامتی کی خفیہ ترین معلومات کیلئے مخصوص ہے، اسے عام طور پر مخصوص سرکاری اداروں میں رکھا جاتا ہے کیونکہ اس کا منظر عام پر آنا قومی سلامتی کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے اس نوعیت کی دستاویز بھی اپنے گھر لے گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK