Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیویارک میں فلافل چین طائم کی چاروں شاخیں ٹیکس عدم ادائیگی پر بند

Updated: August 21, 2026, 4:05 PM IST | New York

نیویارک اسٹیٹ کے ٹیکس حکام نے مشہور فلافل ریسٹورنٹ چین طائم کی نیویارک میں موجود چاروں شاخیں بند کر دی ہیں۔ یہ کارروائی کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر واجب الادا ٹیکس ادا نہ کرنے کے بعد کی گئی۔

Taim.Photo:X
طائم۔ تصویر:ایکس

نیویارک اسٹیٹ کے ٹیکس حکام نے مشہور فلافل ریسٹورنٹ چین  طائم  کی نیویارک میں موجود چاروں شاخیں بند کر دی ہیں۔ یہ کارروائی کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر واجب الادا ٹیکس ادا نہ کرنے کے بعد کی گئی۔ ریسٹورنٹس کے دروازوں پر سرکاری نوٹس چسپاں کیے گئے اور بعض مقامات کو سیل کر دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:میں ذاتی طور پر شادی کے بعد ماں بیٹی جیسا رشتہ چاہتی ہوں:میناکشی

 رپورٹس کے مطابق کریو وردی  برانڈس سے منسلک  طائم ریسٹورنٹ اداروں کے خلاف نیویارک اسٹیٹ میں ۱۲؍ سیلز اینڈ یوز ٹیکس وارنٹس دائر کیے گئے تھے، جن کی مجموعی رقم تقریباً۵ء۱۳؍  لاکھ ڈالرس بتائی گئی ہے۔ یہ وارنٹس ۱۶؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو فائل کیے گئے تھے۔نیویارک اسٹیٹ کے ٹیکس حکام کے مطابق واجب الادا ٹیکس کی وصولی نہ ہونے کی صورت میں ریاست ٹیکس وارنٹس، ضبطی اور دیگر قانونی اقدامات کر سکتی ہے۔ 
طائم نیویارک کی معروف فلافل  اور مشرقِ وسطیٰ کے کھانوں کی فاسٹ کیژول چین ہے، جس کی بنیاد  ۲۰۰۵ءمیں اسرائیلی شیف اینات ایڈمنی   اور ان کے شوہر اسٹیفن نفزیگرنے رکھی تھی۔ ریسٹورنٹ اپنی فلافل، پیتا، ہمس اور دیگر مشرقِ وسطیٰ کے کھانوں کے لیے مشہور ہوا۔ طائم نے ایک وقت میں نیویارک شہر میں ۱۴؍ مقامات  تک توسیع کی تھی۔ بعد میں اس کاروبار کی ملکیت تبدیل ہوئی اور ۲۰۲۴ء میںکریو وردی  برانڈس نے  انٹیم برانڈ کے حصول کے ذریعے طائم کو اپنے پورٹ فولیو میں شامل کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:عائشہ وہاب پہلی افغان نژاد امریکی کانگریس رکن بنیں، AIPAC حامی حریف کو شکست

 اہم بات یہ ہے کہ اینات ایڈمنی   اب طائم کے روزمرہ کاروبار سے وابستہ نہیں ہیں۔ ایک نمائندے کے مطابق وہ ۲۰۲۲ ءسے  طائم میں شامل نہیں ہیں۔  نیویارک کی چار شاخوں پر کارروائی سے قبل طائم  کا واشنگٹن ڈی سی  مقام بھی جولائی ۲۰۲۶ء میں بند ہو چکا تھا۔ اس کے بعد نیویارک کے مقامات بھی ٹیکس سے متعلق کارروائی کی زد میں آ گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK