پابندی کے خاتمے کے بعد۲۰؍فلسطینی فرانس پہنچ گئے ہیں۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون۔ تصویر: آئی این این
فرانس نے غزہ کے فلسطینیوں کی آمد پر لگائی گئی پابندی کو ختم کردیا جس کے بعد ۲۰؍فلسطینی فرانس پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس نے منگل کو غزہ کے فلسطینیوں کی فرانس آمد پر لگائی گئی پابندی کو ختم کردیا ہے، فرانس میں فلسطینیوں کی آمد روکنے کا فیصلہ کئی ماہ قبل اس وقت کیا گیا تھا جب یہود دشمنی پر مبنی پوسٹیں سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر جاری فیک پوسٹس کی وجہ سے اگست میں فرانس نے فلسطینیوں کے لئے شروع کئے گئے پروگرام کو منجمد کردیا تھا جس کے تحت جنگ زدہ غزہ سے فلسطینیوں کو ایک محدود تعداد میں فرانس آنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اب فرانس کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد۲۰؍ فلسطینی پیرس پہنچ چکے ہیں، یاد رہے کہ فرانس نے غزہ جنگ کے شروع ہونے سے اب تک۵۰۰؍ فلسطینیوں کو پیرس آنے کی اجازت دی ہے، ان میں طلبہ کے علاوہ زخمی صحافی اورخواتین بھی شامل ہیں مگر جولائی میں ایک فلسطینی طالبہ کی اسرائیل کے بارے میں کچھ پوسٹس سامنے آنے پر اگست میں فرانس نے اس آمد کو معطل کر دیا تاکہ صورت حل کا جائزہ اور مبینہ یہود دشمنی کا احتمال نہ بڑھے اس وجہ سے فلسطینی طالبہ کو فوری طور پر فرانس سے نکل جانے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔