• Thu, 30 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی کوریا کے صدر نے ٹرمپ کو ملک کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا

Updated: October 30, 2025, 11:03 AM IST | Agency | Seoul

امریکی صدر ٹرمپ کی جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات، یقین دلایاکہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

US President Donald Trump accepting the award. Photo: AP/PTI
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اعزاز قبول کرتےہوئے۔ تصویر:اےپی / پی ٹی آئی
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ملک کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز ا۔امریکی صدر ٹرمپ کی جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر صدر لی جے میونگ نے سنہرا تاج بھی بطور تحفہ امریکی صدر کو پیش کیا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں پائیدار جمہوریت ہے۔  ہم جنوبی کوریا کے ساتھ سنجیدہ شراکت دار ہیں، ہم جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دینے جا رہے ہیں۔
جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں ڈونالڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی، جنوبی کوریا ہمارے بہت سے ہتھیار خرید رہا ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب امریکہ ترقی کرتا ہے، تو ہمارے اتحادی ترقی کرتے ہیں اور انڈوپیسیفک ترقی کرتا ہے، ہم سرمایہ کاروں کے لئے فوری اجازت نامے فراہم کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ میرے دوسرے دور کے اختتام تک ممکنہ طور پر۲۱،۲۲؍ ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری امریکہ میں آرہی ہے، اگلی سہ ماہی میں۴؍ فیصد جی ڈی پی گروتھ کی توقع ہے، امریکہ میں فیکٹریاں پھل پھول رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی سلامتی قومی سلامتی ہے، نئی سرمایہ کاری کے سلسلے میں اہم عنصر تجارتی پالیسی ہے، چینی صدر کل آرہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہماری ملاقات ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ امریکہ اور چین دونوں کے لئے بہت اچھا معاہدہ ہوگا۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں ہمیشہ کے لئے امن قائم ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK