فرانس کی ایک مسجد میں داخل ہوکر ایک شخص نے متعدد قرآنی نسخوں کو پھاڑ ڈالا، پیرس کی جامع مسجد نے اس قبیح حرکت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی ناقابل قبول حرکت قرار دیا ۔
EPAPER
Updated: October 01, 2025, 4:31 PM IST | Paris
فرانس کی ایک مسجد میں داخل ہوکر ایک شخص نے متعدد قرآنی نسخوں کو پھاڑ ڈالا، پیرس کی جامع مسجد نے اس قبیح حرکت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی ناقابل قبول حرکت قرار دیا ۔
حکام اور پیرس جامع مسجد کے مطابق، ایک شخص مرکزی فرانسیسی شہر کلیرمون فیئر میں واقع ایک مسجد میں داخل ہوا، جہاں اس نے قرآن پاک کی متعدد نسخوں کو پھاڑ ڈالا، عمارت کو نقصان پہنچایا اور نمازیوں کے سامنے دھمکیاں دیں.پیرس جامع مسجد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم `ایکس پر جاری ایک بیان میں اس حملے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی نفرت کی ایک ناقابل قبول حرکت قرار دیا ہے.مسجد نے فرانسیسی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مجرم کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں، اور انہوں نے ملک بھر میں مسلم مخالف واقعات کی بڑھتی ہوئی لہر کے بارے میں خبردار کیا ہے.حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے.