Inquilab Logo

فرانس میں اب سرحدی علاقوں میں مزید سختی

Updated: November 07, 2020, 11:24 AM IST | Agency | Paris

حالیہ حملوں کے بعد صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے احتیاطی اقدامات

Emmanuel Macron.Picture :INN
ایمانویل میکرون ۔ تصویر:آئی این این

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں حالیہ حملوں کے بعد ملک کی سرحدوں پر کنٹرول کو مضبوط بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ ایک چیچن نژاد نوجوان نے ۱۶؍ اکتوبر کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں واقع ایک اسکول کے استاد کا توہین آمیز خاکے دکھانے کے الزام میں سرقلم کردیا تھا۔ایمانویل میکرون نے مقتول استاد سیموئل پٹی کی اس حرکت کا اظہار رائے کی آزادی کے نام پر دفاع کیا تھا اور اس کو خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔ان کے اس طرزِعمل پر اسلامی دنیامیں سخت غیظ وغضب پایا جارہا ہے اور احتجاج کیا جارہے  ۔ گزشتہ  سنیچر  کو فرانس کے شہر لیون میں ایک مسلح شخص نے ایک چرچ میں آرتھوڈکس پادری کو گولی ماردی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ اس واقعے سے دوروز قبل فرانس کے شہر نیس میں ایک گرجا گھر میں ایک تیونس نوجوان نے تین افراد کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔اس حملے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔بعض فرانسیسی وزراء نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ ملک میں اسلامی جنگجوؤں کے مزید حملے ہوسکتے ہیں۔فرانسیسی صدر  نےاس کے بعد عبادت گاہوں اور اسکولوں کے باہر مزید چار ہزار فوجی تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK