Inquilab Logo

ایران کے خلاء میں سٹیلائٹ بھیجنے پر فرانس کو اعتراض

Updated: January 02, 2022, 1:16 AM IST | Washington

پیر س کے مطابق ویانا مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود ایسے اقدام کرنا ، کشیدگی میں اضافہ کر سکتا ہے

Iran on Thursday released a picture of the satellite being launched into space
ایران نے جمعرات کو سٹیلائٹ خلاء میں بھیجنے کی تصویر جاری کی تھی

)فرانس نے کہا ہے کہ ایسے میں جبکہ نیوکلیئر کے معاملے پر عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کی اطلاعات ہیں، ایران کی جانب سے خلاء میں سٹیلائٹ  خلا میں بھیجنے کا تجربہ `قابل مذمت اور `انتہائی افسوس ناک اقدام ہے۔ اس معاملے پر امریکہ اور جرمنی پہلے ہی اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔  یاد رہے کہ ایران نے جمعرات کے روز بتایا تھا کہ اس نے اپنا ایک سٹیلائٹ خلا میں روانہ کیا ہے جس کا مقصد خلائی تحقیق ہے۔ ایران نے یہ عمل ایسے وقت میں کیا ہے جبکہ ویانا میں امریکہ اور ایران کی بالواسطہ بات چیت جاری ہے، جس میں ۲۰۱۵ء کے جوہری معاہدے کو بحال رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس تعلق سے فرانس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سٹیلائٹ کا تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
 ایک بیان میں فرانس کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ `ایسی سرگرمیاں اسلئے بھی قابل افسوس ہیں کہ یہ ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب ویانا جوہری مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ فرانس نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ بیلسٹک میزائل کے مزید تجربات سے اجتناب کرے، جن میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت ہوتی ہے، اس میں اسپیس لانچرز بھی شامل ہیں۔
 ایران کی سرکاری تحویل میں کام کرنے والے ٹیلی ویژن نے جمعرات کو ایک فوٹیج دکھائی تھی جس میں شمالی ایران میں واقع امام خمینی اسپیس  سینٹر سے صبح کے وقت لانچ وہیکل کی مدد سے سٹیلائٹ   کو خلا میں روانہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ نے جمعرات ہی کو کہاتھا کہ وہ ایران کی جانب سے سٹیلائٹ خلا میں روانہ کرنے سے متعلق اطلاعات سے آگاہ ہے۔ محکمۂ خارجہ نے کہا کہ یہ عمل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ان قراردادوں سے انحراف ہے، جن میں ۲۰۱۵ء کے نیوکلیئر سمجھوتے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جرمنی کے ایک سفارت کار نے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بیلسٹک میزائل کے تجربے کیلئے استعمال کی جاتی ہے، اور اس ٹیکنالوجی کو نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کے قابل سمجھا جاتا ہے۔ایران نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ خلا میں راکٹ بھیجنے کا اس کا تجربہ حقیقتاً بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے حصول کی کوشش ہے۔۲۰۱۵ء کے جوہری سمجھوتے میں پابندیوں میں نرمی کے عوض ایران کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودگی کی سطح کو محدود کر دے گا تاکہ جوہری ہتھیار میں استعمال ہونے والا مواد تیار نہ کیا جا سکے۔ 

france Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK