Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانس: پی ایس جی کی فتح کا جشن تشدد میں تبدیل، کئی شہروں میں پولیس کی کارروائی

Updated: June 01, 2026, 11:31 AM IST | Paris

فرانس میں یوئیفا چمپئن لیگ میں پی ایس جی کلب کی فتح کے بعد ہزاروں حامیوں کے سڑکوں پر اتر کر جشن منانے کے مناظر اس وقت پُر تشدد رخ ا ختیارکرگئے جب عوام اورپولیس جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

Violent clashes broke out during the victory celebrations and a young man died in a road accident. Photo: INN
فتح کے جشن کے دوران پرتشدد جھڑپیں ہوئیں اور ایک سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک ہو گیا۔ تصویر: آئی این این

فرانس میں یوئیفا چمپئن لیگ میں پی ایس جی کلب کی فتح کے بعد ہزاروں حامیوں کے سڑکوں پر اتر کر جشن منانے کے مناظر اس وقت پُر تشدد رخ ا ختیارکرگئے جب عوام اورپولیس جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ پیرس سینٹ جرمین کی چمپئن لیگ کے فائنل میں فتح کے بعد جب ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو اس دوران ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں پولیس نے۷۰۰؍ سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ وزیر داخلہ لارینٹ نونیز نے اعلان کیا کہ پیرس میں ۳۰۰؍ سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے ان ہنگاموں کو قطعی ناقابل قبول قرار دیا جن میں ۷؍ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ کچھ جگہوں پر ہجوم اور پولیس کے مابین تصادم ہوا، جس کے بعد فرانس بھر میں تقریباً۲۲؍ ہزارپولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ واضح رہےکہ گزشتہ سال بھی جب پی ایس جی نے یہ مقابلہ جیتا تھا تو بدامنی پھیلی تھی۔ اسی کےپیش نظر پولیس نے اس مرتبہ کئی پابندیاں لگائی تھیں اورمحدود جشن کی ہدایت دی تھی لیکن پی ایس جی کے حامی بڑی تعداد میں جشن منانے نکلے اورحالات بگڑ گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے ماؤنٹ رشمور پر خود کی اے آئی تصویر شیئر کی، قیاس آرائیاں شروع

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر آتش بازی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر داخلہ لارینٹ نونیز نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ۵۷؍ سیکوریٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور فرانس بھر میں ۲۱۹؍ افراد زخمی ہوئے جن میں سے۸؍ کی حالت نازک ہے۔ ‘‘پیرس کے پبلک پروسکیوٹر کے دفتر نے ایک نوجوان کی موت کا اعلان کیا جو پیرس رنگ روڈ کے ایگزٹ ریمپ پر اپنی موٹوکراس بائیک کے ساتھ کنکریٹ کے بلاکس سے ٹکرا گیا۔ 
پروسکیوٹر کے دفتر نے مزید بتایا کہ پیرس میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران چاقو کے حملے میں ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوا۔ وزیر داخلہ لارینٹ نونیزنے کہا کہ ملک بھر کے تقریباً ۱۵؍ شہروں میں چوری اور لوٹ مار کے معمولی واقعات پیش آئے اور۷۱؍ بلدیاتی حدود میں تشدد کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ۷۸۰؍ گرفتاریاں جو کی گئی ہیں، یہ تعداد گزشتہ سال پی ایس جی کی چمپئن لیگ کی فتح کے جشن کے مقابلے میں ۳۲؍ فیصد زیادہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK