Updated: August 11, 2026, 10:07 PM IST
| New York
اگر آپ سفر کے دوران ہوٹل، ایئرپورٹ، کانفرنس سینٹر یا کسی دوسری عوامی جگہ کا مفت وائی فائی استعمال کرتے ہیں تو محتاط ہوجائیں۔ مائیکروسافٹ نے خبردار کیا ہے کہ سائبر حملہ آور ایسے عوامی وائی فائی نیٹ ورکس کا فائدہ اٹھا کر صارفین کے ڈیوائسز، پاس ورڈز اور حساس معلومات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مفت وائی فائی۔ تصویر:آئی این این
اگر آپ سفر کے دوران ہوٹل، ایئرپورٹ، کانفرنس سینٹر یا کسی دوسری عوامی جگہ کا مفت وائی فائی استعمال کرتے ہیں تو محتاط ہوجائیں۔ مائیکروسافٹ نے خبردار کیا ہے کہ سائبر حملہ آور ایسے عوامی وائی فائی نیٹ ورکس کا فائدہ اٹھا کر صارفین کے ڈیوائسز، پاس ورڈز اور حساس معلومات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے کیا خطرہ بتایا؟
مائیکروسافٹ تھریٹ انٹیلی جنس نے ہوٹل اور دیگر گیسٹ وائی فائی نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے والی ایک سائبر مہم کا پتہ لگایا ہے۔ اس مہم کو CaptiveCrunch کا نام دیا گیا ہے، جس کی سرگرمیاں مئی ۲۰۲۶ء کے آغاز سے دیکھی گئی ہیں۔ مائیکروسافٹ کے مطابق حملہ آور متاثرہ نیٹ ورکس کے ذریعے صارفین کو نقصان دہ ویب سائٹس پر بھیجنے، میل ویئر انسٹال کرانے اور پاس ورڈز، لاگ اِن معلومات سمیت حساس ڈیٹا چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کیا عمران ہاشمی آر ڈی برمن کی بایوپک میں محمود کا کردار ادا کریں گے ؟
خاص طور پر کاروباری مسافروں اور ان کے کارپوریٹ اکاؤنٹس کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ زیادہ ہے۔ ایسے افراد جو سفر کے دوران آفس لیپ ٹاپ، کمپنی کی ای میل، مائیکرو سافٹ ۳۶۵؍یا دیگر حساس سسٹمز استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے یہ خطرہ زیادہ سنگین ہوسکتا ہے۔
روس سے منسلک ہیکنگ گروپ کا تعلق
مائیکروسافٹ نے اس سرگرمی کو Storm-2945 سے منسلک کیا ہے۔ یہ گروپ Midnight Blizzard سے وابستہ بتایا جاتا ہے، جسے APT29 یا Cozy Bear کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اسے روس سے منسلک ہیکنگ گروپ کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے۔مائیکروسافٹ کے مطابق، اس سائبر مہم میں دنیا بھر کے ہوٹلوں اور دیگر عوامی مقامات کے وائی فائی نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بندروں سے نمٹنے کی کوششوں کی پی وی سندھو نے حمایت کی
ہوٹل کےوائی فائی کے ذریعے ہیکرز کیسے پھنساتے ہیں؟
جب کوئی صارف ہوٹل کےوائی فائی سے جڑتا ہے تو عام طور پر ایک Captive Portal کھلتا ہے۔ اس صفحے پر صارف سے لاگ اِن کرنے، کمرے کی معلومات درج کرنے یا شرائط و ضوابط قبول کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق، حملہ آور ایسے نیٹ ورکس میں DNS اور HTTP ٹریفک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے صارف کو اصل ویب سائٹ کے بجائے نقصان دہ ویب سائٹ پر منتقل کرسکتے ہیں۔ صارف کو بظاہر ایسا لگ سکتا ہے کہ وہ ہوٹل کے اصلی وائی فائی لاگ اِن پیج پر موجود ہے، لیکن حقیقت میں وہ حملہ آوروں کے کنٹرول والے انفراسٹرکچر پر پہنچ چکا ہوسکتا ہے۔