کولمبیا میں ۷؍ اعشاریہ ۴ءشدت کے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم ۲۱۳؍ ہوگئی ہے، جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور بچاؤ کارروائیاں جاری رہنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
EPAPER
Updated: August 11, 2026, 10:41 PM IST | Bogota
کولمبیا میں ۷؍ اعشاریہ ۴ءشدت کے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم ۲۱۳؍ ہوگئی ہے، جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور بچاؤ کارروائیاں جاری رہنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
کولمبیا میں ۷؍ اعشاریہ ۴ءشدت کے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم ۲۱۳؍ ہوگئی ہے، جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور بچاؤ کارروائیاں جاری رہنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔زلزلہ پہاڑی علاقے چوکو کے سان خوزے ڈیل پالمر میں آیا اور اس کے جھٹکے مغربی کولمبیا کے مختلف علاقوں سمیت دارالحکومت بوگوٹا تک محسوس کیے گئے۔ امدادی کارکن ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے جنگی پیمانے پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ سب سے زیادہ۹۵؍ ہلاکتیں کیلی میں ہوئی ہیں، جبکہ پریرا میں ۶۶؍ افراد ہلاک ہوئے۔ ویلے ڈیل کاؤکا کے دیگر علاقوں میں مزید۳۸؍، کوئبدو میں نو اور مانیسیلس میں پانچ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کولمبیا: ابیلاردو ڈی لا ایسپریلا کی صدر کے طور پر حلف برداری
دریں اثناء کولمبیا کی ایسوسی ایشن آف کیپیٹل سٹیز کے مطابق کیلی اور پریرا میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے، جہاں عمارتیں منہدم ہونے کے ساتھ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ملک کے دو بڑے شہروں بوگوٹا اور میڈیلین میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔دور افتادہ علاقے میں سڑکوں تک محدود رسائی امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے اور پانچ لاکھ سے زائد افراد تک امداد پہنچنے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کولمبیا: نئی حکومت کا اسرائیل سے معاشی تعلقات کی بحالی پر زور
اس کے علاوہ زلزلے کے مرکز سے تقریباً۱۰۰؍ کلومیٹر دور پریرا اور مانیسیلس بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جہاں تقریباً پانچ ہزار عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔کولمبیا کے صدر ابیلاردو دے لا ایسپرییا نے قومی ہنگامی حالت نافذ کردی ہے، جبکہ متعدد ممالک کے لیڈروں نے امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ تاہم زلزلے سے ہونے والی تباہی نے کولمبیا کی بڑے زلزلوں سے نمٹنے کی تیاری پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بعد ازاں ماہرین کے مطابق ملک پیسیفک رنگ آف فائر میں واقع ہونے اور تین ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر ہونے کی وجہ سے زلزلوں کے لیے انتہائی حساس ہے۔