Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانس کے صدر کی لبنانی وزیر اعظم کے ہمراہ اسرائیلی قبضے کے خلاف انتباہ

Updated: March 24, 2026, 10:01 PM IST | Paris

فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے لبنانی وزیر اعظم کے ساتھ اسرائیلی جارحیت اور قبضے کے خلاف متنبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ قبضہ اور استعمار کسی کی بھی سلامتی کو یقینی بنانے سے قاصر ہیں، جبکہ اسرائیل لبنان کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

French President Emmanuel Macron. Photo: INN
فرانس کے صدرایمانویل میکرون۔ تصویر: آئی این این

پیرس میں عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ ’’کوئی قبضہ، استعمار کی کوئی بھی شکل نہ یہاں، نہ (مقبوضہ) مغربی کنارے میں، اور نہ ہی کہیں اور کسی کی بھی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتی۔‘‘یہ بات انہوں نے لبنان کے وزیر ثقافت غسان سلامہ کے ہمراہ کی۔واضح رہے کہ فرانس کے صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔ اسرائیل فضائی حملے کر رہا ہے اور بعد ازاں جنوبی لبنان میں زمینی افواج بھیج دی ہیں، جسے اس کی فوج نے محدود کارروائی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: خرج جزیرہ پر ہدف، اسرائیل پر اربوں کا بوجھ، امریکہ نے ہزاروں فوجی تعینات کئے

تاہم لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی تشددادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران پر امریکی اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں کم از کم چھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں،جبکہ عمارتوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا ہے۔بعد ازاں میکرون نے بین الاقوامی قانون کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے وقت میں جب کچھ لوگ ہمیں یقین دلانا چاہتے ہیں کہ سلامتی صرف ایک خوفناک پڑوسی پر حملہ کرنے سے حاصل کی جا سکتی ہے، لبنان ہمیں صرف ایک چیز کی یاد دلاتا ہے: آفاقیت (universalism) کی طاقت۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: تیسری عالمی جنگ، ایپسٹین، ایران میں روتھس چائلڈ بینکنگ: ٹرمپ کے سابق انسٹائیڈر نےدھماکہ خیز دعوے کئے

پیرس میں ہونے والی یہ نمائش لبنان کے شہر جبیل (بائبلوس) کے حوالے سے منعقد کی گئی ہے، جو ۶۹۰۰قبل مسیح سے آباد ہے اور دنیا کی قدیم ترین بندرگاہ تصور کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK