• Wed, 02 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منی پور میں تشدد کی نئی لہر، کئی دیہاتوں پر حملے، پادری پر فائرنگ

Updated: September 02, 2026, 11:08 AM IST | Agency | Imphal

۳؍ کوکی باشندوں کے قتل کے بعد ناگا اکثریتی دیہاتوں پر یہ حملہ ۲۴؍ گھنٹے کے اندر ہوا، گھروں کو آگ لگادی گئی۔

Several incidents of violence and arson occurred in Manipur. Picture: INN
منی پور میں تشدد اور آتشزنی کے کئی واقعات پیش آئے۔ تصویر: آئی این این

منی پور کے کانگ پوکپی ضلع میں منگل کو امپھال-تامینگ لونگ سڑک کے قریب کئی ناگا اکثریتی دیہاتوں پر حملے   ہوئے ہیں۔ نامعلوم مسلح حملہ آوروں  نے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگادی اور فائرنگ بھی کی ۔ اس دوران ایک پادری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’جی ڈی پی کے اعدادوشمار زمینی حقائق سے کوسوں دور ہیں‘‘

متاثرہ علاقوں میں ٹیپون کھوناؤ، ٹیپون کھونول اور مکوئی ٹیپورام سمیت دیگر ناگابستیاں شامل ہیں۔ فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ تاہم حملہ آوروں کی شناخت یا وابستگی کی پولیس کی جانب سے فوری طور پر باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ یہ واقعہ کانگ پوکپی میں ایک روز قبل ۳؍کوکی  باشندوں کی ہلاکت اور ۴؍ افراد کے زخمی ہونے کے بعد  ۲۴؍ گھنٹے کے اندر پیش آیا ہے۔اس کی وجہ سے  علاقے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ منی پور میں جاری نسلی تشدد پر مودی سرکار ۲؍ سال بعد بھی قابو پانے میں ناکام ہے۔  تازہ واقعہ کے بعد سیکوریٹی فورسیز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK