• Thu, 12 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جھگی بستی سے امریکہ کی معروف یونیورسٹی تک، چاند پروین شیخ کی غیر معمولی کامیابی

Updated: November 12, 2026, 12:02 PM IST | Shaikh Akhlaque Ahmed | Mumbai

محنت مزدوری کرنے والے باپ کی اس بیٹی کو امریکہ کی یونیورسٹی آف سینٹ تھامس میں داخلہ ، ۴؍ سال کیلئے تقریباً ۷۸؍ ہزار ڈالرس کی اسکالر شپ۔

Chand Parveen Sheikh (center) has credited her parents for her success. Photo: INN
چاندپروین شیخ(درمیان میں) نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین کو دیا ہے۔ تصویر: آئی این این

ممبئی کی  تنگ و تاریک جھوپڑ پٹی سے نکل کر امریکہ کی معروف یونیورسٹی تک پہنچنے والی چاند پروین شیخ کی داستان مثالی ہے۔ایک ایسے خاندان کی بیٹی جس کے والدین ناخواندہ ہیں، والد محنت مزدوری کرکے ان کی کفالت کرتے  ہیں اور جس نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسکول میں حاصل کی آج امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے جا رہی ہے۔ چاند پروین کو یونیورسٹی آف سینٹ تھامس، منیاپولس، امریکہ کے انڈر گریجویٹ پروگرام میں داخلے کے ساتھ چار سال کے  لئے ہر سال تقریباً ۷۸؍ امریکی  ڈالر کی ڈیوس اسکالرشپ حاصل ہوئی ہے۔ ہندوستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً ۶۵؍ لاکھ روپے سالانہ بنتی ہے۔ 

چاند پروین شیخ نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز ممبئی کے  رے روڈ کے ایک  بی ایم سی اسکول سے کیا تھا۔ یہاں سے اس نے ۲۰۲۴ء میں  دسویں جماعت کا امتحان۹۱؍  فیصد نمبروں سے کامیاب کیا۔ بعد ازاں آکانکشا فاؤنڈیشن کی رہنمائی اور تعاون سے  اسے مہندرا یونائیٹڈ ورلڈ کالج، پونے  کے انٹرنیشنل بکلوریٹ ڈپلوما پروگرام میں داخلہ  ملا۔ یہ ڈپلوما  دنیا کے معتبر ترین تعلیمی پروگراموں میں سے ایک پری یونیورسٹی تعلیمی پروگرام ہے جس میں ۱۵۰؍ سے زائد ممالک کے۲۰۰؍ طلبہ ۱۶؍ سے ۱۹؍ سال کی  عمر میں داخلہ کے اہل ہوتے ہیں ۔ یہاںچاندپروین نے تاریخ، معاشیات اور انگریزی جیسے مضامین اعلیٰ سطح پر جبکہ ماحولیاتی علوم، ریاضی اور ہندی کی تعلیم حاصل کی۔ اس دو سالہ پروگرام کے لئے بھی اسے ۵۰؍ لاکھ روپے کی اسکالر شپ ملی ہے۔

چاند پروین نے انقلاب سے خصوصی گفتگو میں کہاکہ ’’مجھے آکانکشا فاؤنڈیشن کی رہنمائی سےکافی فائدہ حاصل ہوا۔ مزید تعلیم کیلئے جب میں نے پانچ امریکی یونیورسٹیوں میں درخواست دی تو پانچوں یونیورسٹیوں میں الحمدللہ میرا انتخاب ہوا لیکن میں نے امریکہ کی یونیورسٹی آف سینٹ تھامس کے انڈر گریجویٹ پروگرام کو منتخب کرنے  کا فیصلہ کیاکیوں کہ یہ یونیورسٹی دنیا کی جانی مانی یونیورسٹی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK