• Thu, 12 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کشمیر کے کولگام میں دہشت گردانہ حملہ، سی آر پی ایف کیمپ پر فائرنگ، ۳؍ جوان زخمی

Updated: November 12, 2026, 11:58 AM IST | Agency | Srinagar

نامعلوم بائیک سوار حملہ آوروں نے۳۰؍ رائونڈ فائر کئے، فوج کی تلاشی مہم۔

The CRPF has tightened security in Kulgam following the attack. Photo: PTI
حملے کے بعد سی آر پی ایف نے کولگام میں سیکوریٹی سخت کردی ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

جموں کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کی دوپہر بائیک سوار نامعلوم حملہ آوروں نے سی آر پی ایف کے اکھران کیمپ میں ناکہ ڈیوٹی پر تعینات جوانوں پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین جوان زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد ملزمین  فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فی الحال سیکوریٹی فورسیز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ یہ واقعہ دوپہرمیں پیش آیا ۔حملے کا سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں بائیک سوار حملہ آوروں کو محض۱۵؍ سیکنڈ کے اندر تقریباً۳۰؍ راؤنڈ فائر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اچانک کی گئی اس فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والے جوانوں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل سوم ویر، کانسٹیبل شانتانو اور راکیش داس کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں جوان سی آر پی ایف کی ۴۶؍ویں بٹالین میں تعینات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک جوان کے پیر، دوسرے کے ہاتھ اور تیسرے کی پیٹھ میں گولی لگی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اننت ناگ کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔حملے کے سلسلے میں سامنے آنے والے سی سی ٹی وی فوٹیج میں اچانک گولیوں کی آوازیں گونجنے لگتی ہیں اور چیخ و پکار سنائی دیتی ہے۔واقعے کے بعد سیکوریٹی فورسیز نے حملہ آوروں کی تلاش میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ علاقے کے تمام راستوں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے ۔دوسری جانب حملے کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK