Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۵؍ اگست سے ٹریفک کے چھوٹے موٹے قوانین کی خلاف ورزی پر کیس درج نہیں ہوگا

Updated: August 10, 2026, 12:26 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

’جن وشواس ایکٹ ۲۰۲۶ء (دفعات میں ترمیم)‘ کے تحت ۱۵؍ اگست سے ٹریفک کے چھوٹے موٹے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر فوجداری کیس درج نہیں ہوگا بلکہ لین کےمطابق گاڑی نہ چلانا اور سڑکوں پر لگے سائن بورڈ کے اشاروں کی پابندی نہ کرنے پر صرف جرمانہ کی کارروائی ہوگی۔

File photo of traffic.
ٹریفک کی فائل فوٹو۔

’جن وشواس  ایکٹ ۲۰۲۶ء (دفعات میں ترمیم)‘  کے تحت ۱۵؍ اگست سے ٹریفک کے چھوٹے موٹے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر فوجداری کیس درج نہیں ہوگا بلکہ لین کےمطابق گاڑی نہ چلانا اور سڑکوں پر لگے سائن بورڈ کے اشاروں کی پابندی نہ کرنے پر صرف جرمانہ کی کارروائی ہوگی۔

مرکزی حکومت برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نے اس ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد کو منظوری دے دی ہے۔ اس کا مقصد یہ بتایا گیا ہے کہ ٹریفک کے چھوٹے موٹے قوانین کی خلاف ورزی ہونے پر اس تعلق سے کی جانے والی کارروائی بآسانی انجام کو پہنچ جائے اور عدالتوں پر غیرضروری فوجداری مقدموں کا مزید بوجھ نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھئے: ’انگریزو بھارت چھوڑو تحریک‘ کے موقع پر امن مارچ

جن دفعات میں ترمیم کی گئی ہے،  ان میں موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ ۲۰۰؍ کے تحت آنے والی دفعہ ’۱۷۷؍ اے‘ بھی شامل ہے جس میں سڑکوں پر لین کا خیال نہ رکھتے ہوئے گاڑی  چلانا اور رہنمائی کیلئے آویزاں سائن بورڈ پر ظاہر کئے گئے احکام اور اشاروں کی پابندی نہ کرنا شامل ہیں۔ اب ان معاملات میں خلاف ورزی پر صرف جرمانہ ادا کرکے ڈرائیور کو چھوڑ دیا جائے گا۔ ان پر کیس درج نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK