Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئندہ سال سے تمام بورڈ اور میڈیم کےاسکولوں میں مراٹھی پڑھانا لازمی ہوگا

Updated: March 15, 2026, 11:42 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

ریاست کے تمام بورڈ اور میڈیم اسکولوں کیلئے آئندہ تعلیمی سال سے مراٹھی پڑھانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جو اسکول مراٹھی نہیں پڑھائیں گے ان کارجسٹریشن منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

State School Education Minister Dada Bhuse. Photo: INN
ریاستی اسکولی تعلیم کے وزیر دادا بھُسے۔ تصویر: آئی این این

ریاست کے تمام بورڈ اور میڈیم اسکولوں کیلئے آئندہ تعلیمی سال سے مراٹھی پڑھانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جو اسکول مراٹھی نہیں پڑھائیں گے ان کارجسٹریشن منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ یہ فیصلہ آنے والے تعلیمی سال سے مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔ قانون ساز اسمبلی میں ریاستی اسکولی تعلیم کے وزیر دادا بھُسے نےیہ اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی ہارون خان نے کہاکہ’’ مراٹھی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا گیا ہے اور ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام بورڈ اور میڈیم اسکولوں میں مراٹھی پڑھانے کو لازمی قرار دیا ہے، اس کے باوجود بورڈ کے کچھ اسکولوں میں ابھی بھی مراٹھی نہیں پڑھائی جا رہی ہے۔ ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اور بامبے اسکاٹش جیسے بڑے اسکولوں میں مراٹھی نہیں پڑھائی جا رہی ہے۔ کیا حکومت ان اسکولوں کی تحقیقات کے بعد کارروائی کرے گی؟ اسی طرح کیا تمام میڈیم کے اسکولوں میں مراٹھی پڑھائی جائے گی؟

یہ بھی پڑھئے: مسافروں کی فوری مدد اور شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ ڈیسک کو مزید فعال بنانے کی پہل

اسی طرح ایم ایل اے امیت دیشمکھ اور اتل بھات کھلکر نے بھی اس بحث میں حصہ لیا اور سوال اٹھایا کہ کیا صرف تمام بورڈز کے ہی نہیں اردو، ہندی اور گجراتی میڈیم کے اسکولوں میں مراٹھی مضمون پڑھایا جائے گا اور اس کی جانچ کی جائے گی۔ ان سوالوں کے جواب میں وزیر تعلیم دادا بھُسے نے کہا کہ ’’ریاست کے تمام میڈیم اور بورڈز کے اسکولوں میں قانون کے ذریعہ مراٹھی پڑھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مراٹھی نہ پڑھانے والے اسکولوں کی چھان بین کی جائے گی اور متعلقہ اسکولوں کی شناخت منسوخ کر دی جائے گی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK