Inquilab Logo Happiest Places to Work

مسافروں کی فوری مدد اور شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ ڈیسک کو مزید فعال بنانے کی پہل

Updated: March 12, 2026, 3:59 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

کل ۸۶؍ریلوے مسافر پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں،ریلوے پولیس کمشنر ایم کلا ساگرنے دعویٰ کیا کہ نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

A Help Desk On The Platform Of Borivali Railway Station.Photo:INN
بوریولی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک ہیلپ ڈیسک- تصویر:آئی این این

 ممبئی ریلوے پولیس کمشنریٹ نے ریل مسافروں کی مدد کے لئے ریلوے مسافر پولیس ہیلپ ڈیسک شروع کیاہے۔ ریلوے پولیس کمشنر ایم کلا ساگر کی جانب اس کی ضرورت اور درج ذیل تفصیلات بتائی گئیں۔ 
ریلوے میں روزانہ بڑی تعداد میں ریلوے مسافر آتے ہیں، لاکھوں مسافر سفر کرتے ہیں، ہجوم، حادثات، چوری، چھیڑ چھاڑ، دھوکہ دہی، لاپتہ افراد ، املاک اور طبی ایمرجنسی وغیرہ کے واقعات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ایسے حالات میں ممبئی ریلوے پولیس کمشنریٹ کا یہ ایک اہم فرض ہے کہ وہ ریلوے مسافروں کو فوری اور مؤثر مدد فراہم کرائے۔ خاص طور پر خواتین، بزرگ شہریوں، معذوروں، بچوں اور دور دراز دیہات سے آنے والے مسافروں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، امن عامہ کو برقرار رکھنے، جرائم کی روک تھام اور ہنگامی حالات میں فوری جواب دہی کے لئے ریلوے اسٹیشن کی سطح پر ایک موثر نظام کی ضرورت تھی۔اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشنوں پر نظر آنے والی، آسانی سے قابل رسائی اور شہریوں پر مبنی پولیس کی موجودگی مسافروں میں تحفظ کا احساس پیدا کرے گی اور مسافروں اورپولیس کےمابین رابطہ مضبوط ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ میں ایندھن کی قلت کی وجہ سے امدادی کارروائیاں معطل ہوسکتی ہے: اقوامِ متحدہ کا انتباہ

اسی لئے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے لئے علیٰحدہ پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کرنا ضروری تھا۔ اس ہیلپ ڈیسک کے ذریعے مسافروں کی شکایات کا اندراج، ہنگامی امداد، رہنمائی، لاپتہ افراد کی مدد اور متعلقہ مواد کی فراہمی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ فوری رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ اس سے امن و امان کے تئیں مزید موثر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا اور پولیس نظام پر مسافروں کا اعتماد بڑھے گا۔اس لئے ممبئی ریلوے پولیس کمشنرکی رہنمائی میں، کمشنریٹ کے دائرہ اختیار کے تحت مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی جان و مال کی حفاظت، امن عامہ کو برقرار رکھنے اور مسافروں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کے لئے کل ۸۶؍ریلوے مسافر پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:انسٹاگرام پر وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کا ویڈیو ریکارڈ بنانے میں کامیاب

بتایا گیا کہ ریلوے پسنجر پولیس ہیلپ ڈیسک (ہیلپ ڈیسک) دن اور رات کی شفٹوں میں کام کر رہا ہے اور اس پر روٹیشن کی بنیاد پر۲؍ افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ مذکورہ ہیلپ ڈیسک پر مدد اور پوچھ گچھ کے لئے آنے والے مسافروں کا ریکارڈ رکھنے کے لئے ایک رجسٹر بھی رکھا گیا ہےجبکہ پولیس افسران کے فرائض اور ذمہ داریوں کے حوالے سے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) تیار کیا گیا ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔اس کےعلاوہ ۱۵۱۲؍جی آر پی ہیلپ لائن نمبر پر بھی فون کیاجاسکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK