Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایف ایس ایس اے آئی وینولیکس فورٹے پر فوری پابندی عائد کردی

Updated: August 04, 2026, 5:03 PM IST | New Delhi

ہندوستانی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھاریٹی آف انڈیا نے خوراک کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ماترا ڈرنکنگ واٹر (تریپورہ) کا لائسنس معطل کر دیا ہے جبکہ پنجاب کے موہالی میں قائم نوبل ہیلتھ کیئر کی تیار کردہ وینولیکس فورٹے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

FSSAI.Photo:INN
ایف ایس ایس اے آئی۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھاریٹی آف انڈیا(ایف ایس ایس اے آئی ) (FSSAI) نے خوراک کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ماترا ڈرنکنگ واٹر  (تریپورہ) کا لائسنس معطل کر دیا ہے جبکہ پنجاب کے موہالی میں قائم  نوبل ہیلتھ کیئر  کی تیار کردہ  وینولیکس فورٹے (Venolex Forte)  پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مجھے بچاؤ..: انیس بزمی نے دیویہ بھارتی کے آخری شاٹ کی دل دہلانے والی بات بتائی


ایف ایس ایس اے آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس  پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ دونوں کمپنیوں کے خلاف سنگین غذائی حفاظتی خلاف ورزیوں کے شواہد ملنے کے بعد یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ ادارے نے واضح کیا کہ صارفین کی صحت کے تحفظ کے لیے نگرانی اور قانونی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔ ایف ایس ایس اے آئی نے  فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ ۲۰۰۶ء کی دفعہ ۳۶(۳)(بی) کے تحت وینولیکس فورٹے کی تیاری، ذخیرہ، تقسیم اور فروخت پر فوری پابندی لگا دی ہے۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اس پروڈکٹ میں ایسے اجزاء شامل تھے جنہیں موجودہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت استعمال کی اجازت حاصل نہیں۔ اس کے علاوہ اس میں  ۹۰؍ملی گرام وٹامن سی  موجود تھا، جو  آئی سی ایم آر-این آئی این(آئی سی ایم آر ۔این آئی این ) (ICMR-NIN)  کی۲۰۲۰ء کی سفارش کردہ یومیہ مقدار  سے زیادہ پایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وینولیکس فورٹے میں کیلشیم ڈوبیسیلیٹ، ڈائیوسمن (Diosmin)  اور  یوفوربیا پروسٹریٹا (Euphorbia Prostrata)  جیسے ایسے اجزاء شامل تھے جن کے دواؤں جیسے اثرات ہیں، لیکن انہیں  ہیلتھ سپلیمنٹس اور نیوٹراسیوٹیکلز ریگولیشنز  ۲۰۲۲ء کے تحت منظور شدہ اجزاء کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔
ایف ایس ایس اے آئی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس پروڈکٹ کو ’’ ڈائٹری فوڈ سپلیمنٹ ‘‘ کے طور پر فروغ دیا جا رہا تھا اور اس پر ایف ایس ایس اے آئی کا لائسنس نمبر نمایاں انداز میں درج تھا، جس سے صارفین میں یہ غلط تاثر پیدا ہو سکتا تھا کہ اس پروڈکٹ کو ریگولیٹری ادارے کی خصوصی منظوری یا توثیق حاصل ہے۔ ادارے نے مزید کہا کہ پروڈکٹ کی لیبلنگ اور پیشکش بھی گمراہ کن تھی، جس سے اس کی قانونی اور ضابطہ جاتی حیثیت کے بارے میں صارفین میں غلط فہمی پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔

یہ بھی پڑھئے:شفیق کی سنچری اور بابر کے ۸۶؍ رنز سے پاکستان مضبوط پوزیشن میں


ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر ایف ایس ایس اے آئی نے نتیجہ اخذ کیا کہ  وینولیکس فورٹے  فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ  ۲۰۰۶ء اور اس کے تحت نافذ قوانین کے مطابق نہیں تھی، اسی لیے اس کے خلاف فوری پابندی عائد کی گئی، جبکہ  ماترا ڈرنکنگ واٹر  کا لائسنس بھی معطل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK