Inquilab Logo

گڈ چرولی: پرل کوٹا ندی میں سیلاب، ڈھائی ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل،۲۰؍ جولائی تک اسکول بند

Updated: July 19, 2022, 9:33 AM IST | ali imran | gadchiroli

ضلع میں گزشتہ۱۰؍ جولائی سے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے ندیوں میں سیلابی کیفیت ، چھوٹے نالے بھی بھر کر بہہ رہے ہیں،اندراوتی اور پین گنگا ندیوں کی سطح آب میں لگاتار اضافہ

Situation of a village in Gadchiroli due to continuous rain and floods
مسلسل بارش اور سیلاب سے گڈچرولی کے ایک گاؤں کی صورتحال

یہاں                   بھاری بارش کی وجہ سے پرل کوٹا ندی میں طغیانی کی وجہ سے بھامرا گڑھ، ہیمالکاسا زیر علاقے پوری طرح  زیر آب آگئے ہیں۔ جنوبی گڈچرولی میں سیلاب کی وجہ سے۲۳۴۵؍ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ضلع میں۱۰؍ جولائی سے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے بڑے ندی نالوں اور چھوٹے نالوں میں سیلابی کیفیت  ہے۔ مزید دو روز تک موسلادھار بارش کے امکان کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ اسکول اور دیگر ادارے ۲۰؍ جولائی تک بند رہیں گے جبکہ انتہائی ضروری خدمات کے علاوہ دیگر خدمات کی فراہمی بھی  معطل رہے گی ۔ 
 دریں اثناء بھامرا گڑھ علاقے میں طوفانی بہاؤ کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ضلع  سے گوداوری، پراناہتا، اندراوتی، پین گنگا ندیاں بہتی ہیں۔  ان میں  مسلسل بڑھتی ہوئی سطح آب کو دیکھتے ہوئے ضلع میں۱۸؍ سے۲۰؍ جولائی تک اورینج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کلکٹر سنجے مینا نے   اس حکم امتناعی میں بدھ۲۰؍ جولائی کی آدھی رات تک توسیع کردی ہے۔
  اس دوران ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خوفزدہ ہو نے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پولیس کے ساتھ ضلعی انتظامیہ تمام واقعات کی نگرانی کر رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ضلع میں۱۱؍ جولائی سے اسکول اور دیگر ادارے بند ہیں۔تلنگانہ میں  ڈیموں سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے گڈچرولی ضلع سے بہنے والی گوداوری اور پراناہتا ندیوں میں طغیانی آگئی۔ سرونچہ تعلقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ تین  دنوں سے سیکڑوں ہیکٹر زراعت اور مکانات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اتوار کو  سیلاب کم ہوتا دکھائی دیا۔ تاہم، بہت سے فارم اب بھی سیلاب میں ہیں۔
 مقامی آبادی کو ٹینکروں کے ذریعے پانی  فراہم کیا جا رہا ہے کیونکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ کلکٹر سنجے مینا نے پانچ ٹینکر بھیجے ہیں۔ تعلقہ انتظامیہ نے چاول اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی شروع کردی ہے۔ جب کہ یہ بحران جاری ہے، بھا مراگڑھ تعلقہ کو چھتیس گڑھ میں مسلسل بارش اور اندراوتی ندی کے سیلاب کا دباؤ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ پرل کوٹا ندی میں سیلاب کی وجہ سے بھامراگڑھ کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ بھامرا گڑھ کے بازار اور مکانات میں پانی بھر جانے سے کئی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے چوکسی کی اپیل کی ہے کیونکہ گاؤں میں سیلاب کا پانی تیزی سے آرہا ہے۔جنوبی گڈچرولی-چندرپور رابطہ منقطع ہوگیا۔      گڈچرولی ضلع میں کئی سڑکیں اتوار کو بھی ز یر آب تھیں۔ اہری-آشٹی کے درمیان دینا ندی پر پل پانی میں ڈوب  چکا ہے جس سے جنوبی گڈچرولی اور چندر پور سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ چمورشی-گڈچرولی کے درمیان شیونی نالہ پر سیلاب کی وجہ سے کئی گاؤں میں مواصلاتی نظام  ٹھپ سے محروم ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK