Inquilab Logo

گڈچرولی میں زیادتی کا شکار۴؍ سالہ بچی کے علاج کیلئے ہیلتھ سینٹر پر ڈاکٹر تک نہیں

Updated: March 14, 2024, 9:30 AM IST | Gadchiroli

مشتعل باشندوں نے ہیلتھ سینٹر پر تالا لگادیا ، انتظامیہ کی فوری طور پر کارروائی ،ہیلتھ آفیسر کو نوٹس، عوام کو سمجھانے بجھانے کی کوشش

There is a health center in the village but doctors are absent
گائوں میں ہیلتھ سینٹر ہے مگر ڈاکٹر غائب رہتے ہیں

نکسل زدہ ضلع گڈ چرولی  کے دور دراز علاقوں میں قبائلیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بنیادی صحت مراکز اور ذیلی مراکز بنائے گئے تھے لیکن  ان مراکز میں میڈیکل افسران سمیت عملہ مسلسل غیر حاضر رہتا ہے، اسلئے یہاں کے قبائلیوں کو علاج کیلئے در در بھٹکنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ ایٹاپلی تعلقہ کے جاراونڈی گاؤں میںعصمت دری کا شکار ۴؍ سالہ بچی کے والدین کے ساتھ پیش آیا۔  آخر کار بچی کو علاج کیلئے ناگپور لے جانا پڑا۔  ایسے حالات میں مشتعل دیہاتیوں نے ہیلتھ سب سینٹر کو قفل لگا کر تعلقہ میڈیکل افسران پر اپنا غصہ نکالا۔
  اس سانحے کے بعد ضلع میں صحت کا نظام ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آدیواسیوں پر ظلم کب رکے گا۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ ۹؍مارچ کوایٹاپلی تعلقہ کے جاراونڈی ہیلتھ ٹیم اہلکار نے گھر کے سامنے کھیل رہی چار سالہ بچی کو بلایا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔  معاملہ سمجھ میں آنے کے بعد اہل خانہ متاثرہ کو گاؤں کے پرائمری ہیلتھ سب سنٹر لے گئے لیکن میڈیکل آفیسر اور عملہ غائب تھا۔ اسلئے وہ رات کو بچی کو لے کر علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ویمن اینڈ چائلڈ اسپتال پہنچے۔ لڑکی کو ۱۰؍ مارچ کی صبح مزید علاج کیلئے ناگپور منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ کی ماں کے بیان کی بنیاد پر گڈچرولی پولیس اسٹیشن میں پوکسو کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم، گاؤں والے برہم ہیں کیونکہ گاؤں میں پرائمری ہیلتھ ٹیم موجود ہونے کے باوجود متاثرہ کو علاج کیلئے در در بھٹکنا پڑا۔ پیر کو محکمہ صحت کی عمارت کو تالہ لگا دیا گیا۔وہ جارا ونڈی کے میڈیکل آفیسرڈاکٹر لوکیش کمار کوٹوار اور ان کے عملے سے ناراض تھے جو مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں۔ منگل کو ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر آیوشی سنگھ نے جاراونڈی کا دورہ کیا اور گاؤں والوں کو کارروائی کا یقین دلایا۔ اسکے بعد انہوں نے  جاروانڈی کا دورہ کیا اور ہیلتھ سب سینٹر کے تالے کھولے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ گاؤں والوں سے گفتگوکے بعد غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گی۔  ساتھ ہی انہوں نے ہیلتھ ٹیم کے تین کنٹریکٹ ڈاکٹروں اور میڈیکل آفیسرس کو تعینات کیا۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لوکیش کمار کوٹوار کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا ہے۔

gadchiroli Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK