Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ کی امداد کیلئے دس سالہ بوسنیائی بچے کا انوکھا طریقہ

Updated: August 12, 2025, 4:17 PM IST | Sarajevo

بوسنیا کے شہر زینیتسا کے دس سالہ عفان ملک نے اپنی گرمیوں کی چھٹیاں فلسطینی بچوں کے لیے لیمو شربت بیچ کر چندہ جمع کرنے کے منفرد طریقے سے گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Affan decorated his lemonade shop. Photo: X
عفان اپنی لیمو شربت کی دکان سجائے ہوئے۔تصویر: ایکس

غزہ میں اسرائیل کے بڑھتے مظالم کے خلاف پوری دنیا میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ہر امن پسند فرد غزہ کی حمایت میں اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ ساتھ ہی کئی افراد نے انوکھے انداز میں بھی غزہ سے اظہار ہمدردی کی ہے۔ اسی طرح کا ایک بوسنیائی بچہ عفان ہے ، جس کی عمر محض دس سال ہے۔ غزہ میں جاری بھکمری سے غمزدہ ہوکر اس معصوم بچے نے متاثرین کیلئے چندہ جمع کرنے کے مقصد سےلیمو کا شربت بیچنے کا فیصلہ کیا۔
عفان کا کہنا ہے کہ ’’ میرا مقصدغزہ کے عوام کو یہ بتانا ہے کہ وہ یہ جان لیں کے وہ اکیلے نہیں ہیں۔‘‘ عفان کے مطابق اس کیلئے سب سے بڑا انعام ان لوگوں کی مسکراہٹ اور شکریہ ہے جو اس کے مقصد میں شامل ہوتے ہیں۔عفان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ایک دن اس کا تیار کردہ لیمو شربت بازار میں فروخت ہو تاکہ وہ بڑے پیمانے پر غزہ کے بچوں کی مدد کر سکے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK