Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ:بچوں میں گردن توڑ بخار تیزی سے پھیل رہا ہے،ادویات کی شدید قلت،حکام نے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا

Updated: July 09, 2025, 10:06 PM IST | Gaza

غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ محصور علاقے میں پناہ گاہوں میں تباہ کن حالات، پینے کے پانی کی شدید قلت، سیوریج کا پھیلاؤ اور کچرے کے ڈھیر، صحت کی صورتحال کو مزید خراب کر رہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

غزہ کی وزارت صحت نے گردن توڑ بخار (میننجائٹس) کے معاملات میں تیزی سے اضافے پر ہنگامی انتباہ جاری کیا ہے۔ وزارت کے مطابق، خاص طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچے اس بیماری سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جبکہ علاقے کا نظامِ صحت مکمل تباہی کے دہانے پر ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ محصور علاقے میں گردن توڑ بخار کے مشتبہ اور تصدیق شدہ معاملات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

حکام نے اس بحران کی وجہ ”غیر معمولی صحت، انسانی اور ماحولیاتی بگاڑ“ کو قرار دیا ہے۔ وزارت نے خبردار کیا ہے کہ گردن توڑ بخار تیزی سے پھیل رہا ہے کیونکہ اسرائیلی قابض افواج نے غزہ کے حفظانِ صحت کے نظام کو تباہ کر دیا ہے اور علاقے کی آبادی کی بڑی تعداد بے گھر ہو چکی ہے۔ وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں پناہ گاہوں میں تباہ کن حالات، پینے کے پانی کی شدید قلت، سیوریج کا پھیلاؤ اور کچرے کے ڈھیر، صحت کی صورتحال کو مزید خراب کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: ۶۴؍ فیصد یہودیوں کا دعویٰ، ’غزہ میں کوئی معصوم نہیں‘: سروے میں انکشاف

واضح رہے کہ گردن توڑ بخار، دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے گرد موجود سیال اور جھلیوں کی سوزش اور انفیکشن ہے، جسے ’میننجائٹس‘ کہا جاتا ہے۔ اس سوزش کی وجہ سے اکثر سر درد، بخار اور گردن میں اکڑن جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK