Inquilab Logo Happiest Places to Work

فریڈم فلوٹیلا کا گلوبل صمود ۵۰؍ سے زائد امدادی کشتیوں کے ساتھ غزہ روانہ ہوگا

Updated: August 28, 2025, 7:02 PM IST | KUALA LUMPUR

فریڈم فلوٹیلا کا گلوبل صمود ۵۰؍ سے زائد امدادی کشتیوں کے ساتھ بارسلونا سے غزہ کی جانب روانہ ہوگا، بین الاقوامی بحری بیڑے میں۴۴؍ سے زیادہ ممالک کی نمائندگی کرنے والے جہاز شامل ہوں گے، ان کا مقصد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری ناکہ بندی کو توڑ کر خطے میں امداد کی ترسیل ہے۔

A picture of the former ship "Handala" heading to Gaza. Photo: X
غزہ کی جانب جانے والے سابقہ جہاز ’’ حنظلہ‘‘ کی ایک تصویر۔ تصویر: ایکس

 فریڈم فلوٹیلا کا گلوبل صمود ۵۰؍ سے زائد امدادی کشتیوں کے ساتھ بارسلونا سے غزہ کی جانب روانہ ہوگا، بین الاقوامی بحری بیڑے میں۴۴؍ سے زیادہ ممالک کی نمائندگی کرنے والے جہاز شامل ہوں گے، ان کا مقصد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری ناکہ بندی کو توڑ کر خطے میں امداد کی ترسیل ہے۔اس بیڑے میں انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، مالدیپ، بنگلہ دیش، بھوٹان، تھائی لینڈ، سری لنکا، نیپال اور پاکستان جیسے ایشیائی ممالک کے رضاکار بھی شامل ہیں، جو صمود نوسانتارا پہل کے تحت اکٹھے ہوئے ہیں، ان کشتیوں کی ۳۱؍ اگست کو روانگی ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: اسرائیلی پابندیاں فاقہ کشی اور بیماریوں میں اضافہ کا سبب: ڈبلیو ایچ او

صمود نوسانتارا جی ایس ایف کا حصہ ہے، جو ایک مربوط، غیر متشدد بیڑا ہے جس میں زیادہ تر چھوٹے جہاز شامل ہیں جو انسان دوست امداد لے کر جائیں گے، جو پہلے اسپین کے بندرگاہوں سے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہوں گے، اس کے بعد ستمبر کے آغاز میں تیونس اور دیگر ممالک سے مزید قافلے روانہ ہوں گے۔بین الاقوامی اتحاد غزہ کے لیے اب تک کا سب سے بڑا مربوط شہری بحری مشن بننے جارہا ہے۔ 
انڈونیشیائی صحافی نورہادیس نے اپنے سفر سے پہلے العربیہ نیوز کو بتایا کہ ’’یہ تحریک ایک بہت ہی اہم وقت پر آئی ہے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ غزہ میں حالات کیسے ہیں اور وہاں خوراک کے داخلے میں کمی کی وجہ سے نہ صرف جنگ کے اثرات سے بلکہ غذائی قلت سے بھی دوچار ہیں۔‘‘نورہادیس پورے انڈونیشیا کے کارکنوں کے ایک گروپ کا حصہ ہیں جو جی ایس ایف میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا، ’’ہم اس گلوبل صمود فلوٹیلا کی کارروائی کے ذریعے مسلسل کوشش کر رہے ہیں، امید ہے کہ پوری دنیا، خواہ وہ حکومتیں ہوں یا عوام اور معاشرے کے دیگر ارکان، اسرائیل پر فلسطین میں ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔‘‘ چونکہ صمود نوسانتارا پہل کی قیادت ملائیشیا کررہا ہے، اس لیے کارکن اس ہفتے کے آخر میں کوالالمپور میں جمع ہو رہے ہیں، جہاں اتوار کو ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی قیادت میں علاقائی قافلے کی رسمی رخصتی ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: پوپ لیو کا اسرائیل سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اجتماعی سزا کے خاتمےکامطالبہ

ان میں سے ایک فلپائنی کارکن دریزا لیننڈنگ ہیں، جو سول سوسائٹی گروپ مورو کونسنسس گروپ کے لیڈر ہیں، جو امید کر رہے ہیں کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کیتھولک اکثریتی ملک میں دوسروں کو بھی فلسطین کی حمایت کرنے کی ترغیب دے گا۔ انہوں نے العربیہ نیوز کو بتایا، ’’ہم اپنے تمام فلپائنی بھائیوں اور بہنوں، مسلمانوں یا عیسائیوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ فلسطینی مقصد کی حمایت کریں کیونکہ یہ مسئلہ صرف مذہب کا نہیں ہے، بلکہ انسانیت کا بھی ہے۔ غزہ اب دنیا کا اخلاقی مرکزبن گیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK