Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ کے اسپتالوں میں۴۸؍ گھنٹوںمیں آکسیجن سلنڈر ختم ہوجائینگے

Updated: July 02, 2024, 12:58 PM IST | Agency | Ramallah

جنگ کے سبب ایندھن کی شدید قلت کے نتیجے میںآکسیجن سینٹربھی کام کرنا بند کردیں گے، کفایت شعاری کے باوجود ایندھن کا ذخیرہ ختم ہورہا ہے۔

Stoppage of oxygen supply can bring work to a standstill in hospitals. Photo: INN
آکسیجن سپلائی بند ہونے سےاسپتالوں میں کام کا ج ٹھپ پڑسکتےہیں۔ تصویر : آئی این این

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نےخبردار کیا ہے کہ مجرمانہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں درکار ایندھن کی کمی کے نتیجے میں پوری پٹی میں آکسیجن اسٹیشن۴۸؍ گھنٹوں کے اندر کام کرنا بند کر دیں گے جس کے سبب اسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی ممکن نہیں ہو گی۔ فلسطینی محکمہ صحت کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسپتال، صحت کے مراکز اور آکسیجن اسٹیشن۴۸؍ گھنٹوں یعنی ۲؍ دن میں کام کرنا بند کردیں گے۔ وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ خدشہ ہے کہ بجلی کے جنریٹروں کو چلانے کیلئے درکار ایندھن ختم ہونے کے نتیجے میں اسپتالوں کا فعال رہنا ممکن نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کا ذخیرہ تقریباً ختم ہو رہا ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے ایندھن کی باقی ماندہ مقدار کو طویل ترین ممکنہ مدت تک محفوظ رکھنے کیلئے اٹھائے گئے سخت کفایت شعاری کے اقدامات کے باوجود ایندھن کا ذخیرہ ختم ہوگیا۔ 
 وزارت صحت نے تمام متعلقہ، بین الاقوامی اور انسانی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضروری ایندھن لانے کیلئے فوری مداخلت کریں۔ اس کے علاوہ برقی جنریٹروں اور دیکھ بھال کیلئے درکار کل پرزے بھی ختم ہوگئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: طالبان کا بینکنگ نظام پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر زور

شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے گزشتہ جمعہ کو خبردار کیا تھا کہ جنریٹر چلانے کیلئے درکار ایندھن کی کمی کی وجہ سے اسپتال کا کام گھنٹوں میں بند ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی کے خلاف جارحیت کے آغاز سے ہی، قابض اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ کی پٹی میں صحت کے نظام کو نشانہ بنایا اور اسپتالوں کو خالی کر کے انسانی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ ۲۶۸؍دنوں سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ اس کے طیارے اسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہوئے انہیں تباہ کررہے ہیں۔ 
  اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں اب تک ۳۷؍ ہزار ۸۷۷؍ فلسطینی شہید اور ۸۶۹۶۹؍دیگر زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ پٹی کی آبادی سے تقریباً۱ء۷؍ملین افراد بے گھر ہوئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK