• Wed, 17 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیاکپ میں پاکستان اور امارات کا میچ تاخیر کا شکار

Updated: September 17, 2025, 8:50 PM IST | Dubai

ایشیا کپ پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے  پاکستان  ٹیم میچ کے لیے اسٹیڈیم روانہ ہو گئی۔  ایشیا کپ۲۰۲۵ء کا دسواں میچ تاخیر سے بدھ کو  پاکستان اور یو اے ای کے درمیان  شروع ہوا۔

Pakistan Cricket Team. photo:INN
پاکستان کرکٹ ٹیم۔ تصویر:آئی این این

 ایشیا کپ پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے  پاکستان  ٹیم میچ کے لیے اسٹیڈیم روانہ ہو گئی۔  ایشیا کپ۲۰۲۵ء کا دسواں میچ تاخیر سے بدھ کو  پاکستان اور یو اے ای کے درمیان  شروع ہوا۔ذرائع کے مطابق میچ ریفری کے اینڈی پائکرافٹ کے تنازع پر جاری ڈیڈ لاک ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہو گئی تھی اور  میچ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔   ہند۔پاک میچ میں ہاتھ ملانے کے تنازع اور میچ ریفری اینڈی کرافٹ کے رویہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے موقف اپناتے ہوئے زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اور اس حوالے سے آئی سی سی کو دو بار خطوط بھی لکھے گئے تھے۔

اس سےقبل پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ۲۰۲۵ء میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف نہیں کھیلے گی۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان بدھ۱۷؍ ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ نہیں ہوگا۔ جیو نیوز کے مطابق   پاکستان نے ایشیا کپ۲۰۲۵ ءمیں متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنا آخری گروپ مرحلے کے میچ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حال ہی میں میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کے ساتھ ہاتھ ملانے کے تنازع  کے بعد پاکستان نے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں ہندوستانیوں کاجلوہ ،چکرورتی نمبر ون بولر

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے کھلاڑیوں کو اپنے ہوٹل میں رہنے اور اسٹیڈیم نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور مبینہ طور پر ان کی کٹس اور سامان ٹیم بس میں ہی رہیں گے۔ جیو نیوز نے رپورٹ کیا کہ ٹیم کو باضابطہ طور پر اپنے کمروں میں واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے  اور ٹیم بس کو کھلاڑیوں کے کٹ بیگ اور دیگر سامان اتارنے کے لیے ہوٹل کے داخلی گیٹ کے باہر کھڑا کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پی سی بی اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کرنے کے لیے جلد پریس کانفرنس کر سکتا ہے۔
 اگرچہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم پہلے ہی اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہو چکی ہے اس کے باوجود پاکستان کی عدم موجودگی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ آخری لمحات میں میچ سے دستبردار ہو گیا ہے۔یہ فیصلہ پی سی بی کی جانب سے اینڈی پائکرافٹ کو میچ ریفری کے عہدے سے ہٹانے کی ناکام کوشش کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان کی باضابطہ درخواست کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اپنے فیصلے پر قائم رہی اور تجربہ کار ریفری کو تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK