شائقین اکشے کماراور ارشد وارثی کی فلم جولی ایل ایل بی ۳؍ کی ریلیز کے لیے پرجوش ہیں۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ دو دن پہلے شروع ہوئی تھی۔ اب تھیٹر میں ریلیز ہونے سے صرف دو دن پہلے فلم پہلے ہی توقعات سے آگے بڑھ چکی ہے۔
EPAPER
Updated: September 17, 2025, 8:18 PM IST | Mumbai
شائقین اکشے کماراور ارشد وارثی کی فلم جولی ایل ایل بی ۳؍ کی ریلیز کے لیے پرجوش ہیں۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ دو دن پہلے شروع ہوئی تھی۔ اب تھیٹر میں ریلیز ہونے سے صرف دو دن پہلے فلم پہلے ہی توقعات سے آگے بڑھ چکی ہے۔
اکشے کمار ایک کے بعد ایک فرنچائزی ناظرین کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔جولی ایل ایل بی ۳؍ ان کی سال کی تیسری فرنچائزی فلم ہے، جو سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے کیسری کی دوسری اور ہاؤس فل۵؍ کی پانچویں قسط میں کام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان `اسٹوڈنٹ آف دی ایئر تھے: انوراگ کشیپ
بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار نے۱۵؍ ستمبر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی ایڈوانس بکنگ کھلنے کی خبر شیئر کی۔ ایڈوانس بکنگ کے پہلے دن فلم نے اچھا بزنس کیا۔ اب ایڈوانس بکنگ کے دوسرے دن فلم بلٹ ٹرین کی رفتار سے چل رہی ہے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں جولی ایل ایل بی۳؍ نے ریلیز سے پہلے کتنی کمائی کی ہے۔
اکشے کمار، ارشد وارثی اور سوربھ شکلا کی اداکاری والے اس کورٹ روم ڈرامے نے منگل کو اپنے ابتدائی دن تقریباً۴ء۷؍ ملین روپے کمائے، شام۵؍ بجے تک۲۳؍ہزار سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو گئیں۔ جولی ایل ایل بی۳؍ کے دوسرے دن کے نتائج پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ شو کا شیڈول بدل گیا ہے، اور ٹکٹوں کی فروخت کافی زیادہ ہے۔
سیک این لک ڈاٹ کام کی رپورٹوں کے مطابق جولی ایل ایل بی ۳؍ اپنی ریلیز سے صرف دو دن پہلے ہی تقریباً ۴۳؍ہزار کے ٹکٹ فروخت کر چکا ہے۔ فلم کے کل۳۱۶۷؍ شوز ہوئے جو اب بڑھ کر۴۷۳۰؍ ہو گئے ہیں۔ بلاک شدہ سیٹوں کے ساتھ فلم کی ایڈوانس بکنگ۸۹ء۲؍ کروڑ تھی، جب کہ بلاک سیٹوں کے بغیر بھی،جولی ایل ایل بی ۳؍ کی ایڈوانس بکنگ کی کمائی۱۹ء۱؍ کروڑ تک پہنچ گئی۔
کورٹ روم ڈرامہ جولی ایل ایل بی کے دو حصوں میں بھلے ہی اب تک صرف کامیڈی کو ہی نمایاں کیا گیا ہو، لیکن اس بار اکشے کمار اور ارشد وارثی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کامیڈی کے ساتھ ساتھ ان کی فلم یہ پیغام بھی دیتی ہے کہ کس طرح ہمیں پیٹ پالنے والے کسانوں کو اپنی زمین کے لیے قانونی جنگ لڑنی پڑتی ہے۔