انوراگ کشیپ کے حالیہ انٹرویو کو دیکھنے کے بعد جس میں انہوں نے تعلیمی اور کھیل دونوں میں شاہ رخ خان کی حقیقی زندگی کی کامیابیوں کا انکشاف کیاہے۔
EPAPER
Updated: September 17, 2025, 7:03 PM IST | Mumbai
انوراگ کشیپ کے حالیہ انٹرویو کو دیکھنے کے بعد جس میں انہوں نے تعلیمی اور کھیل دونوں میں شاہ رخ خان کی حقیقی زندگی کی کامیابیوں کا انکشاف کیاہے۔
انوراگ کشیپ نے کہا کہ مجھے اب بھی یاد ہے کہ سدھارتھ ملہوترا کو اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں ابھیمنیو کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا اور سوچا کہ ایسے طالب علم صرف فلموں میں ہوتے ہیں۔ وہ پڑھائی میں ہونہار تھے، کھیل کود میں شاندار تھے۔ مجموعی طور پر وہ ایک مثالی طالب علم تھے جس کا ہر ہندوستانی والدین خواب دیکھتے ہیں۔ لیکن انوراگ کشیپ کے حالیہ انٹرویو کو دیکھنے کے بعد جس میں انہوں نے تعلیمی اور کھیل دونوں میں شاہ رخ خان کی حقیقی زندگی کی کامیابیوں کا انکشاف کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے محسوس کیا کہ ایسے کردار صرف خیالی نہیں ہوتے وہ اصل میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:بابی دیول نے آرین خان کا موازنہ خود سے کیا
ایک یوٹیوب چینل کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انوراگ کشیپ نے کہا کہ وہ ہاکی کے کپتان، باسکٹ بال کے کپتان، اسپورٹس مین آف دی ایئر تھے۔ وہ معاشیات میں ٹاپر تھے۔ وہ ناقابل یقین تھے ، وہ ہرشعبے میں سپراسٹار تھے۔ سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگوں نے طنزیہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کی پی آر مشینری کالج کے زمانے سے ہی کام کر رہی ہے۔ دریں اثنا، کچھ لوگوں نے انوراگ کشیپ کے بیان کی حمایت کی، ذاتی تجربات اور کہانیاں شیئر کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ شاہ رخ خان کی تعلیم اور کھیلوں میں کامیابیاں واقعی سچ ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ میرے چچا ہنسراج میں ان کے بیچ جونیئر یا سینئر تھے (مجھے ٹھیک سے یاد نہیں۔) انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ ہاکی ٹیم میں تھے، شاید کپتان بھی۔ تاہم، مجھے یاد نہیں کہ انہوں نے باسکٹ بال کا ذکر کیا ہے۔ اس وقت ہاکی کھیل بہت بڑا تھا اور باسکٹ بال اتنا بڑا نہیں تھا، اس لیے یہ ممکن ہے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ نوجوان شاہ رخ اپنے پی آر کے ساتھ لوگوں کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ انہیں کپتان بنائیں، انہیں زبردستی کھیلنے پر مجبور کر رہے ہیں اور ٹرافیز جیتنے اور اچھے نمبر حاصل کرنے کے لیے اچھی تعلیم حاصل کریں۔ کام کے محاذ پر، شاہ رخ خان اس وقت اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔