• Sun, 28 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی

Updated: September 27, 2025, 10:13 PM IST | New York

ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ موقف سہ فریقی گروپ آئی بی ایس اے (انڈیا، برازیل، جنوبی افریقہ) کی میٹنگ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے متوازی سامنے آیا، جہاں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق اور مستقل جنگ بندی کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

External Affairs Minister S Jaishankar. Photo: PTI.
وزیر خارجہ ایس جے شنکر۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور مقبوضہ فلسطینی علاقے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ مسئلہ سہ فریقی گروپ آئی بی ایس اے (انڈیا، برازیل، جنوبی افریقہ) کی میٹنگ میں نمایاں طور پر سامنے آیا جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا اور جنوبی افریقہ کے وزیر سنڈیسیوے چکونگا نے شرکت کی۔ آئی بی ایس اے کی مذمت کنیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ سہ فریقی گروپ نے جنگ کے طریقہ کار کے طور پر ’’بھوک کے استعمال‘‘ کی مذمت کی اور مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا انخلا، اور حماس کے زیرِقبضہ باقی یرغمالوں کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔

یہ بھی پڑھئے: یو این: شریف نے ہند پاک جنگ بندی کا کریڈٹ ٹرمپ کو دیا؛ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے: ہندوستان

آئی بی ایس اے نے کہا کہ ’’وزراء نے مقبوضہ فلسطینی علاقے کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور غزہ کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، جو ہلاکتوں، تباہی، جبری نقل مکانی اور قحط کے سبب شہری آبادی کیلئے بے مثال مصائب کا باعث بن رہے ہیں۔‘‘ وزراء نے بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی پاسداری پر زور دیا اور انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں بشمول ’’بھوک کے بطور ہتھیار استعمال‘‘ کی مذمت کی۔ انہوں نے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک رسائی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو، اور فلسطینی اتھاریٹی کے تحت غزہ اور مغربی کنارے کو متحد کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آئی بی ایس اے انروا (یو این آر ڈبلیو اے) کیلئے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کیا اور فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے بنیادی خدمات کی فراہمی کیلئے یو این جی اے کے مینڈیٹ کی پاسداری پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھئے: نیویارک میئر نے نیتن یاہو کا استقبال کیا، ممدانی کا یاہو کو گرفتار کرنےکا مطالبہ، حریف پر سبقت بنائی

مزید برآں، سہ فریقی گروپ نے دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو بین الاقوامی قانون کے مطابق کرنے، دہشت گردوں اور دہشت گرد اداروں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے، اور مالیاتی تعاون کی نگرانی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آئی بی ایس اے وزراء نے پرتشدد انتہا پسندی، خود بنیاد پرست افراد، اور ریاستوں کے درمیان انٹیلی جنس تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK