غزہ کی وزارت صحت نے میننجائٹس( گردن توڑ بخار) کے انفیکشن میں تیزی سے اضافے کے بعد وبا کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جہاں اکتوبر میں۲۷۰؍ سے زائد نئے کمعاملات درج ہوئے، یہ بخار دراصل دماغ کی جھلی کا ورم ہے، جو جراثیم یا وائرس کے اثر سے پیدا ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: November 25, 2026, 8:02 PM IST | Gaza
غزہ کی وزارت صحت نے میننجائٹس( گردن توڑ بخار) کے انفیکشن میں تیزی سے اضافے کے بعد وبا کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جہاں اکتوبر میں۲۷۰؍ سے زائد نئے کمعاملات درج ہوئے، یہ بخار دراصل دماغ کی جھلی کا ورم ہے، جو جراثیم یا وائرس کے اثر سے پیدا ہوتا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے میننجائٹس( گردن توڑ بخار) کے انفیکشن میں تیزی سے اضافے کے بعد وبا کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جہاں اکتوبر میں۲۷۰؍ سے زائد نئے کمعاملات درج ہوئے، یہ بخار دراصل دماغ کی جھلی کا ورم ہے، جو جراثیم یا وائرس کے اثر سے پیدا ہوتا ہے۔وزارت کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر نضال غنیم نے کہا کہ اس بیماری کا پھیلاؤ لاکھوں افراد بشمول بچوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے۔صحت کی تنظیموں نے انفیکشن میں اضافے کی وجہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی، پناہ گاہوں میں شدید بھیڑ اور پینے کے پانی میں سیوریج کی آلودگی کو قرار دیا ہے، یہ بحران موسم سرما کی سیلابی صورتحال اور انسانی امداد پر پابندیوں سے مزید سنگین ہو گیا ہے۔ غزہ کے پینے کے پانی کا بڑا حصہ پہلے ڈی سیلینیشن پلانٹس اور تین اسرائیلی کنٹرول والی پائپ لائنوں سے آتا تھا، جو جنگ کے آغاز پر بند کر دی گئی تھیں اور صرف جزوی طور پر دوبارہ کھولی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ پر نئے اسرائیلی حملے، کم از کم۹؍ فلسطینی جاں بحق
غنیم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اکتوبر میں غزہ میں میننجائٹس کے۲۷۲؍ معاملات درج ہوئے، جو معمول کی ماہانہ شرح۳۰؍ سے۵۰؍ معاملات سے آٹھ گنا سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک۱۵؍ فلسطینی میننجائٹس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔وزارت صحت نے کہا، ’’ہم وبا پھیلنے کا مکمل اور براہ راست ذمہ دار اسرائیلی قبضے کو ٹھہراتے ہیں، جس نے مرمت کے اسپیئر پارٹس، جراثیم کش مواد اور ایندھن کے داخلے کو روکا۔‘‘
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے اوچا نے اس سے قبل۲۷؍ ستمبر سے۳۱؍ اکتوبر کے درمیان غزہ میں میننجائٹس کے۴۱۳؍ مشتبہ معاملات درج کیے تھے، جن میں۲۹۴؍ وائرل اور۱۱۹؍ بیکٹیریل معاملات شامل تھے۔ تقریباً ۶۸؍ فیصد معاملات غزہ شہرمیں درج کیے گئے۔اوچا نے کہا کہ معاملات میں اضافے کی وجہ خیموں اور اسکولوں میں بھیڑ،پناہ گاہوں و صفائی کی خراب صورتحال اورآلودہ پانی کا استعمال ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں پانی کا بحران شدید ہے۔ جنگ سے قبل۸۰؍ فیصد سپلائی ایک آبی ذخیرے سے آتی تھی جو اب سمندری پانی اور گندے پانی سے آلودہ ہو چکا ہے اور انسانی استعمال کے قابل نہیں رہا۔بہت سے لوگوں کے لیے یہ ایک مشکل انتخاب ہے کہ ایک کپ اضافی پانی پییں یا ہاتھ دھونے کے لیے بچا کر بیماری سے بچیں۔ شدید اسہال علاقے میں بیماری کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ روزانہ تقریباً۱۵؍ ہزار مکعب میٹر غیر صاف شدہ فضلہ زیر زمین پانی میں شامل ہو رہا ہے، خاص طور پر المواصی کے غیر رسمی کیمپوں میں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ نے ۷۷؍ سال کی انسانی ترقی کو تباہ کر دیا ہے: اقوامِ متحدہ کا انتباہ
عالمی ادارہ صحت نے ستمبر میں کہا تھا کہ پانی کے نمونوں میں جراثیمی آلودگی جنوری میں۶؍ فیصد سے کم سے بڑھ کر اگست میں تقریباً۲۰؍ فیصد ہو گئی ہے۔مزید برآں بیماریوں کے پھیلاؤ اور پینے کے پانی و بنیادی ضروریات کی قلت کے علاوہ فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کے حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھی سامنا ہے۔ گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں چار افراد شہید اور سات زخمی ہوئے، جس سے جنگ بندی کے بعد شہادتوں کی تعداد۱۶۷۹؍ ہو گئی ہے۔ جبکہ اکتوبر۲۰۲۳ء سے اب تک۷۴؍ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ۷۶؍ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔