• Fri, 31 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ میں جمع ڈھائی لاکھ ٹن کوڑا عوام کی صحت کیلئےسنگین خطرہ: حکام

Updated: October 29, 2025, 5:59 PM IST | Gaza

غزہ کے حکام کے مطابق ڈھائی لاکھ ٹن کوڑا، عوام کی صحت کیلئے شدید خطرے کا باعث بنا ہوا ہے، اس کے علاوہ پانی کی قلت، نالوں کے پانی کا اخراج اور کوڑے کے ڈھیر نے ماحول کو سنگین بنا دیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

غزہ کےمیونسپل حکام کا کہنا ہے کہ غزہ ا شہر میں پانی کی شدید قلت، نالے کے پانی کا اخراج اور کوڑے کے ڈھیروں نے ماحولیات اور صحت کیلئے سنگین خطرات پیدا کر دئے ہیں۔میونسپل ترجمان عاصم النبی نے ایک ریکارڈ بیان میں بتایا کہ اسرائیلی جنگی کارروائیوں کے باعث شہر کی ۸۵؍ فیصد سے زائد بھاری مشینری تباہ ہو چکی ہے جس کے متبادل دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسیز میونسپل عملے کو شہر کے سب سے بڑے کوڑے کے ڈھیر تک پہنچنے سے روک رہی ہیں۔

النبیح نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر ضروری مشینری اور ایندھن نہ پہنچایا گیا اور عملے کو مختلف علاقوں تک رسائی نہ دی گئی تو یہ بحران جاری رہے گا اور اہل غزہ بیماریوں اور وباءسے موت کے خطرے کا سامنا کریں گے۔مقامی حکام کے تخمینے کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والا مجموعی نقصان۹۰؍ فیصد اور ابتدائی مالی نقصان تقریباً۷۰؍ ارب ڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK