قومی شماریاتی دفتر نے بدھ کو اس سال ۳۱؍ مارچ کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال کے لیے جاری کیے گئے پہلے ابتدائی اندازے میں کہا ہے کہ پورے سال کے دوران جی ڈی پی۹۰ء۲۰۱؍ لاکھ کروڑ روپے رہنے کا امکان ہے۔
EPAPER
Updated: January 07, 2026, 6:20 PM IST | New Delhi
قومی شماریاتی دفتر نے بدھ کو اس سال ۳۱؍ مارچ کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال کے لیے جاری کیے گئے پہلے ابتدائی اندازے میں کہا ہے کہ پورے سال کے دوران جی ڈی پی۹۰ء۲۰۱؍ لاکھ کروڑ روپے رہنے کا امکان ہے۔
حکومت نے مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو ۴ء۷؍ فیصد رہنے کا امکان ہے۔قومی شماریاتی دفتر نے بدھ کو اس سال ۳۱؍ مارچ کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال کے لیے جاری کیے گئے پہلے ابتدائی اندازے میں کہا ہے کہ پورے سال کے دوران جی ڈی پی۹۰ء۲۰۱؍ لاکھ کروڑ روپے رہنے کا امکان ہے۔
یہ گزشتہ مالی سال کے۹۷ء۱۸۷؍ لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں ۴ء۷؍ فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو ۵ء۶؍ فیصد رہی تھی۔ مالی سال کے دوران پبلک ایڈمنسٹریشن، دفاع اور دیگر خدمات کے ساتھ ساتھ مالیاتی، رئیل اسٹیٹ اور پیشہ ورانہ خدمات کی شرح نمو ۹ء۹؍ فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد تجارت، ہوٹل، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور نشریاتی خدمات کے شعبے کی شرح نمو ۵ء۷؍ فیصد رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ملائیشیا اوپن: پی وی سندھو کی دھماکہ دار واپسی
اندازے کے مطابق مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی شعبوں کی شرح نمو سات فیصد رہے گی۔ زرعی شعبے میں ۱ء۳؍فیصد اور بجلی، گیس، پانی کی فراہمی اور دیگر یوٹیلیٹی خدمات کی شرح نمو ۱ء۲؍ فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ صرف کان کنی کا شعبہ ایسا ہے، جس میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پہلے ابتدائی اندازے کے مطابق اس میں۷ء۰؍ فیصد کی گراوٹ رہے گی۔
یہ بھی پڑھئے:ہیما مالنی نے دھرمیندر کیلئے دو الگ الگ پریئر میٹ کی اصل وجہ بتائی
ٹی پی سولر نے ۹؍ مہینے میں ۸ء۲؍ گیگاواٹ سولر سیل تیار کیے
ٹاٹا گروپ کی کمپنی ٹی پی سولر نے جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں ۸ء۲؍گیگاواٹ ڈی سی آر سولر سیل اور۹ء۲؍ گیگاواٹ سولر ماڈیول تیار کیے ہیں۔ ٹاٹا پاور رینیوبل انرجی لمیٹڈ کی یونٹ ٹی پی سولر نے بدھ کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ۹ء۲؍گیگاواٹ سولر ماڈیول میں سے ۴ء۲؍ گیگاواٹ ڈی سی آر ماڈیول ہیں اور ۵ء۰؍ گیگاواٹ اے ایل ایم ایم ماڈیول ہیں۔ اس نے بتایا کہ اکتوبر سے دسمبر ۲۰۲۵ء کی تیسری سہ ماہی میں سولر سیل کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ سولر سیل کی پیداوار۱۹۶؍ میگاواٹ کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا بڑھ کر ۹۴۰؍ میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ جبکہ سولر ماڈیول کی پیداوار سات فی صد اضافہ کے ساتھ ۹۹۰؍ میگاواٹ رہی۔ ٹی پی سولر کا مینوفیکچرنگ پلانٹ تمل ناڈو کے ترو نیل ویلی میں واقع ہے۔ اس کی سالانہ پیداوار کی صلاحیت ۳ء۴؍ گیگاواٹ ہے۔