جرمنی کے شہر ہمبرگ میں چاقوزنی کے حملے کی وجہ سے تقریباً ۱۸؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس نےاس واردات کے تعلق سے ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
EPAPER
Updated: May 24, 2025, 4:03 PM IST | Hamburg
جرمنی کے شہر ہمبرگ میں چاقوزنی کے حملے کی وجہ سے تقریباً ۱۸؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس نےاس واردات کے تعلق سے ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
جرمنی کے اخبار بلڈ نے رپورٹ کیا ہے کہ جرمنی کے شہر ہمبرگ میں چاقو زنی کی ایک واردات میں ۱۸؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک مشکوک حملہ آور کوحراست میں لیا گیا ہے۔ بلڈ نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’۴؍ افراد کی حالت نازک ہے اور ۶؍ افراد شدید زخمی ہیں۔ حملے کا مقصد ان بھی نامعلوم ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: بالی ووڈ کے مشہور اداکار مکل دیو کا ۵۴؍ سال کی عمر میں انتقال
پولیس نے کہاہے کہ ’مشکوک حملہ آور خاتون کی عمر ۳۹؍ سال ہے جنہوں نے بغیر مزاحمت کئے خود کو حراست میں لینے دیا۔‘‘ ہمبرگ پولیس کے ترجمان فلورین این سیتھ نے کہا کہ ’’اب تک ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کہ خاتون نے سیاسی ترغیب کی وجہ سے یہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں ہم تحقیق کر رہے ہیں کہ کیا انہوں نے ذہنی پریشانی کی وجہ سے یہ کیا ہے۔‘‘
جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہمبرگ میں چاقو زنی کی واردات کی خبر دل دہلادینے والی ہے۔ میرے خیالات متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘‘