فلسطینیوں کے خلاف برطانیہ کے وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنا قبلہ درست کرنے’’ اور تشدد کو ‘‘زیادہ سنجیدگی" سے لینے کی ضرورت ہے۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 5:40 PM IST | London
فلسطینیوں کے خلاف برطانیہ کے وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنا قبلہ درست کرنے’’ اور تشدد کو ‘‘زیادہ سنجیدگی" سے لینے کی ضرورت ہے۔
فلسطینیوں کے خلاف برطانیہ کے وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنا قبلہ درست کرنے اور تشدد کو ’’زیادہ سنجیدگی‘‘ سے لینے کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بیان برطانیہ کے سب سے بڑے میوزک ایونٹس میں سے ایک گلاسٹنبری فیسٹیول میں ایک پرفارمنس کے بعد سامنے آیا جہاں برطانوی ریپ پنک جوڑی باب ویلان سے تعلق رکھنے والے ریپر بوبی ویلان نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے آزاد فلسطین، آزاد فلسطین اور آئی ڈی ایف مردہ بادجیسے نعرے لگائے۔ اسٹریٹنگ نے ان نعروں کو’’ خوفناک‘‘ قرار دیا لیکن ساتھ ہی اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے اقدامات کا جائزہ لے۔ اسرائیلی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر اس کی مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس سے ’’انتہا پسند زبان کو معمول پر لانے اور تشدد کی تعریف‘‘ کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
اسٹریٹنگ نے اسکائی نیوز کو بتایا، ’’میں اسرائیلی سفارت خانے سے یہ بھی کہوں گا کہ اپنے شہریوں اور مغربی کنارے میں آباد کاروں کے طرز عمل کے لحاظ سے اپنا قبلہ درست کرو۔ لہٰذا، آپ جانتے ہیں، میرے خیال میں اسرائیلی سفارت خانے کی طرف سے ایک سنجیدہ نکتہ ہے جسے میں سنجیدگی سے لیتا ہوں . میری خواہش ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اپنے ہی شہریوں کے تشدد کو زیادہ سنجیدگی سے لیں۔
یہ بھی پڑھئے: افغانستان: ایران سے مہاجرین کی وطن واپسی عدم استحکام میں اضافہ کا سبب
یاد رہے کہ غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی بدو برادری پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے میں فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے میں آبادکاروں پر کم از کم ۴۱۵؍ حملے ریکارڈ کئے گئے۔ اسرائیلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق غیر قانونی آباد کاروں نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں فلسطینیوں پر۴۱۴؍ حملے کئے جو۲۰۲۴ء کے مقابلے میں ۳۰؍ فیصد زیادہ ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر۲۰۲۳ءمیں غزہ پر اسرائیل کے حملے کے آغاز سے لے کر اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج اور غیر قانونی آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم۹۸۶؍ فلسطینی شہید اور ۷؍ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ عالمی عدالت انصاف نے گزشتہ سال جولائی میں فلسطینی علاقے پر اسرائیل کے قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کی تمام بستیوں کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔