Inquilab Logo Happiest Places to Work

غازی آباد میں بھیانک حادثہ، آگ لگنے سے ۵۰۰؍ سے زائد جھگیاں خاکستر

Updated: April 17, 2026, 1:30 PM IST | Mumbai

یکے بعد دیگرے سلنڈر پھٹنے سے بھی بڑی تباہی،ابتدا میں۶؍ بچوں کے لا پتہ ہونے کی اطلاع ملی لیکن بعد میں سب مل گئے،سیکڑوں خاندان بے گھر۔

Flames rising in the affected area. (Photo: PTI)
متاثرہ علاقے میں آگ کے شعلےاٹھتے ہوئے۔ (تصاویر : پی ٹی آئی)

 غازی آباد (ایجنسی):غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ حلقہ کے کنوانی گاؤں میں جمعرات کی دوپہرآگ لگنے کے بھیانک حادثےمیں ۵۰۰؍ سےزائدجھگیاں خاکستر ہوگئیں جبکہ آتشزدگی کےسبب متعدد گیس سلنڈروں میں دھماکہ نے مزید تباہی مچا دی۔ اس آتشزدگی تقریباً۶؍ بچوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ، تاہم بعد میں سب مل گئے۔ کچھ بچے بھیڑ میں ہونے کی وجہ سے اپنے اہل خانہ سے الگ ہو گئے تھے جبکہ دیگر جائے وقوع سے بہت دور کھیل رہے تھے۔ بچوں کے ملنے کے بعد اہل خانہ نے راحت کی سانس لی۔ آتشزدگی کی خبر ملتے ہی مقامی پولیس فورس اور فائر بریگیڈ محکمہ کی کئی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بلاتاخیر آگ بجھانے کا کام شروع کر دیااورکافی مشقت اوروقت کے بعدبھی آگ کو پوری طرح بجھایا نہیں جاسکا۔ آتشزدگی کی وجہ کا ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ حالانکہ یہ جانکاری سامنے آ رہی ہے کہ کباڑ کے گودام میں آگ لگی تھی جس کے بعد یہ جھگیوں میں پھیلتی چلی گئی۔بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں رہائشی اپنے کام پر گئے ہوئے تھے۔ جھگیوں میں چھوٹے بچے اور خواتین ہی موجود تھیں۔ اچانک پھیلی آگ کی وجہ سےسیکڑوں خاندانوں کا آشیانہ اجڑگیا۔ لوگوں کو بھاگنے اور سامان نیز گھر والوں کو بچانے کیلئے بہت کم وقت میسر ہوا۔ کسی طرح بھاگ کر لوگوں نے جان بچائی لیکن ان کے سامان آگ میں تباہ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK