• Thu, 01 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریاست کے گگ ورکرس کے بھی ہڑتال میں شامل ہونے کا امکان

Updated: January 01, 2026, 3:58 PM IST | Agency | Mumbai

ممبئی اور مہاراشٹر سے مختلف ایپ پر مبنی ڈیلیوری خدمات کے گِگ اور پلیٹ فارم ورکرس کے ملک گیر ہڑتال میں حصہ لینے کا امکان ہے۔

A gig worker is seen sitting on a vehicle outside a grocery shop. Picture: PTI
گروسری شاپ کے باہر ایک گگ ورکر گاڑی پر بیٹھا نظر آرہا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی
ممبئی اور مہاراشٹر سے مختلف ایپ پر مبنی ڈیلیوری خدمات کے گِگ اور پلیٹ فارم ورکرس کے ملک گیر ہڑتال میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ حکام نے یہ اطلاع بدھ کو دی۔پولیس کے مطابق گگ ورکرس یونینوں کی ہڑتال کے اعلان کے درمیان پولیس نئے سال کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔تلنگانہ گِگ اور پلیٹ فارم ورکرس یونین (ٹی جی پی ڈبلیو یو) اور انڈین فیڈریشن آف ایپ بیسڈ ٹرانسپورٹ ورکرس (آئی ایف اے ٹی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بہتر ادائیگیوں اور کام کے حالات میں بہتری کے مطالبے کیلئے لاکھوں کارکنان ملک گیر ہڑتال میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔
حکام نے کہاکہ ’’مہاراشٹر پولیس ایپ پر مبنی فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم کے کارکنان کی بدھ  ۳۱؍ دسمبر کو ملک گیر ہڑتال سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔‘‘ایک اہلکار نے کہا کہ ممبئی اور مہاراشٹرکے دیگر شہروں میں مختلف ایپ پر مبنی ڈیلیوری پلیٹ فارم کے گگ اور پلیٹ فارم ورکرس کے ہڑتال میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم کسی بڑے مسئلے کی توقع نہیں کر رہے ہیں لیکن ایپ پر مبنی ڈیلیوری سروس متاثر ہو سکتی ہے۔‘‘
ہڑتال سے کھانے کی ترسیل اور فوری کامرس فرموں جیسےزومیٹو، سویگی ، بلنکٹ ، انسٹامارٹ اور زیپٹو کے کام متاثر ہو سکتے ہیں ۔پولیس اہلکار نے کہا کہ پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے آجروں اور ہڑتال کے منتظمین کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK