Inquilab Logo

بلقیس بانوکو انصاف دو ،قاتلوں کودوبارہ جیل میں ڈالو

Updated: September 23, 2022, 10:02 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

سماج وادی پارٹی کا احتجاج۔بھنڈی بازار سے پیدل مارچ کرتے ہوئے آزادمیدان جانے کی کوشش کرنے والے مظاہرین کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اورآزادمیدان چھوڑا

Samajwadi Party leaders and workers being taken into police custody.
سماجوادی پارٹی کے لیڈران اورکارکنان کوپولیس تحویل میں لیتے ہوئے۔ (تصویر: پردیپ دھیور)

’’بلقیس بانوکو انصاف دو ،قاتلوں اورزانیوں کو دوبارہ جیل میں ڈالو‘‘ یہ مطالبہ کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے احتجاج میں شامل مظاہرین پیدل مارچ کرتے ہوئے آزاد میدان جاناچاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا اور آزاد میدان لے جاکر چھوڑا ۔دراصل سماج وادی پارٹی کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا تھا کہ جمعرات کی دوپہر کو بلقیس بانو کی حمایت میںآزادمیدان میں احتجاج کرنے کیلئے بھنڈی بازار میںواقع سماج وادی پارٹی کے دفتر سے آزادمیدان تک مارچ کیا جائے گا۔اس کےبعد آزاد میدان میںتقاریر ہوں گی لیکن پولیس نے اس کی اجازت نہیںدی اور دفتر کے نیچے سے ہی انہیںاپنی تحویل میںلے لیا۔
 سماج وادی پارٹی کے عہدیدار عبدالقادر چودھری نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سماج وادی پارٹی کے کارکنان جو ایک اہم موضوع پرانصاف کی آوازبلند کرنے کی غرض سے بھنڈی بازار سے آزادمیدان تک پیدل جانا چاہ رہے تھے ،پولیس نے ایسی مستعدی کا مظاہرہ کیا کہ احتجاج نہیںخوانخواستہ کوئی بڑاحادثہ ہوگیا ہو۔‘‘ان کے مطابق ’’ ایسی مستعدی پولیس اس وقت کیوں نہیں دکھاتی جہاں صحیح معنوں میں ضرورت ہوتی ہے؟کیا مظلوم بلقیس کوانصاف دلانے کیلئے ہمیں آوازبلند کرنے کاحق نہیںہے ؟‘‘
 سماج وادی پارٹی کے سربراہ ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ ’’ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ بیٹیوں کو پڑھانے اوربچانے کا نہیںبلکہ ایک ڈراما ہے، اگریہ ڈراما نہ ہوتا توبلقیس بانوکیس کے سزایافتہ قاتل اور زانی جیل کی سلاخوں سے باہر نہ ہوتے اوربے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان زانیوں کا پھول اورہار سے استقبال نہ کیا جاتا  ۔ حالانکہ  ایسے لوگ مہذب سماج پر کلنک ہیں لیکن ہرجگہ سیاسی مفادات کوبی جے پی ترجیح دے رہی ہے ۔‘‘ 
 پولیس کی وین میںابوعاصم اعظمی ، رئیس شیخ ، فہد احمداوردیگرکئی کارکنان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK