Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمی توانائی بحران: ایران امریکہ جنگ کے باعث تیل کی قیمت ۱۱۵؍ ڈالر سے متجاوز

Updated: March 30, 2026, 4:01 PM IST | Mumbai

ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پیر کی صبح عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے توانائی کے ایک بڑے عالمی بحران کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

Crude Oil.Photo:INN
کروڈ آئل۔ تصویر:آئی این این

 ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پیر کی صبح عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے توانائی کے ایک بڑے عالمی بحران کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔
جنگ کے آغاز سے اب تک عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر۶۰؍ فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔  عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت ۳؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۱۱۵؍ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ، امریکی خام تیل کی قیمت ۵۷ء۱؍ فیصد اضافے کے بعد۱۹ء۱۰۱؍ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل۱۹؍ مارچ کو قیمتیں مختصر وقت کے لیے ۱۱۹؍ ڈالر تک پہنچی تھیں، جس کے بعد یہ موجودہ قیمت اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی اگلی فلم ’’دل، دماغ، جگر سے‘‘ ہے


قیمتوں میں اس حالیہ تیزی کی سب سے بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی موثر بندش ہے۔ ماہرین کے مطابق ’’دنیا بھر میں تیل اور ایل این جی کی سپلائی کا پانچواں حصہ(۲۰؍فیصد) اسی راستے سے گزرتا ہے جو فی الحال معطل ہو چکا ہے، جس نے دنیا کو دہائیوں کے سب سے بڑے توانائی بحران میں دھکیل دیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ممبئی انڈینز نے کولکاتا کو ۶؍ وکٹوں سے پٹخنی دی


ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کو سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی افواج کی آمد کے منتظر ہیں تاکہ انہیں ’آگ کے حوالے‘ کر سکیں اور ان کے علاقائی اتحادیوں کو سزا دی جا سکے۔ پہلی بار ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے اسرائیل پر براہ راست میزائل داغے ہیں۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کے طور پر جنوبی لبنان میں اپنی جارحیت کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔  اب یہ خطرہ صرف خلیج تک محدود نہیں رہا بلکہ بحیرہ احمر اور باب المندب جیسے اہم تجارتی راستے بھی جنگ کی زد میں آ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK